مترجم: ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی مدنی
95
تو وہ کہے گا: آپ ہی کے بارے میں مجھے حکم دیا گیا ہے کہ آپ سے پہلے کسی اور کے لئے دروازہ نہ کھولوں ۔انہی سے ایک دوسری روایت ہے ‘ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:((أنا أكثرُ الأنبياءِ تبعًا يومَ القيامةِ، وأنا أوَّلُ من يَقرعُ بابَ الجنَّةِ))[1]قیامت کے روز انبیاء میں سب سے زیادہ پیروکار میرے ہوں گے، اور سب سے پہلے میں جنت کے دروازہ پر دستک دوں گا۔(ب) امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم: ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :((نَحْنُ الآخِرُونَ الأوَّلُونَ يَومَ القِيامَةِ، ونَحْنُ أوَّلُ مَن يَدْخُلُ الجَنَّةَ، بَيْدَ أنَّهُمْ أُوتُوا الكِتابَ مِن قَبْلِنا، وأُوتِيناهُ مِن بَعْدِهِمْ، فاخْتَلَفُوا، فَهَدانا اللّٰہُ لِما اخْتَلَفُوا فيه مِنَ الحَقِّ،