Maktaba Wahhabi

جنت و جہنم کے نظارے

مؤلف: سعید بن علی بن وہف القحطانی

مترجم: ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی مدنی

دونوں حدیثوں میں تطبیق کی صورت (واللہ اعلم) یہ ہے کہ محتاجوں اور مالداروں کے حالات کے اعتبار سے بعض فقراء مالداروں سے پانچ سو سال پہلے جنت میں جائیں گے اور بعض فقراء (مالداروں سے) چالیس سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے، جس طرح گنہ گار موحدین اپنے حالات کے سبب دیر تک ٹھہرے رہیں گے، اور فقیروں کے جنت میں پہلے داخل ہونے سے یہ لازم نہیں آتا کہ مالداروں سے ان کے درجات بھی بلند ہوں ، بلکہ بعد میں داخل ہونے والا بسا اوقات اونچے مقام و مرتبہ کا ہوتا ہے گرچہ اس کے علاوہ کوئی اس سے پہلے ہی داخل ہوا ہو، چنانچہ اگر مالدار کی مالداری کا حساب لیا جائے، اوروہ اس پر اللہ کا شکر گزار اور نیکی، بھلائی، صدقہ اور نیک کاموں کے ذریعہ اللہ کا تقرب حاصل کرنے والا پایا جائے، تو وہ اس (جنت )میں پہلے داخل ہونے والے محتاج جس کے پاس یہ اعمال خیر نہیں ہیں سے بلند مرتبہ پر فائز ہوگا، بالخصوص جبکہ مالدار اس محتاج کے اعمال میں بھی شریک ہو اور مزید انجام دیا ہو، اللہ تعالیٰ نیک عمل کرنے والے کا اجر ضائع نہیں کرتا۔ (در اصل) خصوصیت دو طرح کی
x
صفحہعنوان
7بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم مقدمہ
13پہلا مبحث:عظیم کامیابی اورکھلے خسارہ کا مفہوم:
131۔ ’’الفوز العظیم‘‘(عظیم کامیابی )کا مفہوم:
232۔ ’’ الخسران المبین ‘‘ ( صریح خسارہ )کا مفہوم:
29دوسرا مبحث: جنت کی بشارت اور جہنم کی وارننگ:
291۔ جنت کی ترغیب:
342۔ جہنم کی وارننگ:
42تیسرا مبحث: جنت و جہنم کے نام:
42۱- جنت کے نام:
50۲- جہنم کے نام:
55چوتھامبحث: جنت وجہنم کی جگہ (جائے وقوع):
55۱- جنت کا جائے وقوع:
58۲- جہنم کا جائے وقوع:
64پانچواں مبحث: موجودہ وقت میں جنت وجہنم کا وجود:
71چھٹا مبحث: جنت و جہنم کی طرف روانگی:
71۱- مومنوں کی جنت کی طرف روانگی:
74۲- کافروں کی جہنم کی طرف روانگی:
80ساتواں مبحث: جنت و جہنم کے دروازے:
80۱- جنت کے دروازے آٹھ ہیں :
84۲- جہنم کے دروازے:
88آٹھواں مبحث: جنت و جہنم کا حجاب:
94نواں مبحث: جنت و جہنم میں سب سے پہلے داخل ہونے والے:
94۱- سب سے پہلے جنت میں داخل ہونے والا:
100۲- قیامت کے دن سب سے پہلے جن کا فیصلہ ہوگا وہ تین لوگ ہوں گے:
104دسواں مبحث: جنتیوں اور جہنمیوں کی سلامی:
104۱- جنتیوں کی سلامی:
106۲- جہنمیوں کی سلامی:
110گیارہواں مبحث: جنتیوں اور جہنمیوں کی اکثریت:
110۱- جنتیوں کی اکثریت:
115۲- جہنمیوں کی اکثریت:
118بارہواں مبحث: جنت کے درجات اور جہنم کی کھائیاں :
118۱- جنت کے مراتب و درجات:
127۲- جہنم کی کھائیاں اور اس کی گہرائی:
131تیرہواں مبحث: سب سے معمولی درجہ کا جنتیاور سب سے ہلکے عذاب سے دوچار جہنمی:
131۱- سب سے معمولی درجہ کا جنتی:
137۲- جہنمیوں میں سب سے ہلکے عذاب میں مبتلا شخص، جہنم کی گرمی کی شدت اور جہنمیوں کا عذاب میں کم وبیش ہونا:
142چودہواں مبحث: جنتیوں اور جہنمیوں کا لباس:
142۱- جنتیوں کا لباس:
148۲- جہنمیوں کا لباس:
152پندرہواں مبحث: جنتیوں اور جہنمیوں کے بستر:
152۱- جنتیوں - اللہ ہمیں انہی میں سے بنائے- کے بستر:
154۲- جہنمیوں کے اوڑھنے اور بچھونے:
157سولہواں مبحث: جنتیوں اور جہنمیوں کا کھانا:
157۱- جنتیوں کا کھانا:
161۲- جہنمیوں کا کھانا:
166سترہواں مبحث: جنتیوں اور جہنمیوں کا پینا:
166۱- جنتیوں کا پینا:
170جنت کی نہریں :
176۲- جہنمیوں کا پینا:(اللہ ہمیں اس سے پناہ عطا فرمائے)
183اٹھارہواں مبحث: جنتیوں کے محل اور جہنمیوں کی رہائش گاہیں :
183۱-جنتیوں کے محل‘ خیمے اور بالاخانے:
195۲-جہنمیوں کی رہائش گاہیں ، ان کی زنجیریں ‘بیڑیاں اور آلات ضرب:
201انیسواں مبحث: جنتیو ں اور جہنمیوں کے جسموں کی قامت:
201۱- جنتیوں کے جسموں کی قامت‘ ان کی عمریں اورطاقت وقوت :
203۲- جہنمیوں کے جسموں کی قامت، ان کے دانت اور ان کی جلدوں کی جسامت:
208بیسواں مبحث: جنت وجہنم کے درخت اور ان کے سائے:
208۱- جنت کے درخت اور اس کے سائے:
216۲- جہنم کے درخت اور ان کے سائے:
220اکیسواں مبحث: جنتیوں کے خدمتگار اورجہنمیوں کے عذاب کے فرشتے:
220۱- جنتیوں کے خدمت گزار اور داروغے:
224۲- جہنمیوں کے عذاب کے فرشتے اور داروغے:
229بائیسواں مبحث: مومنوں کی اپنے اہل وعیال اور احباب سے ملاقات، اور جہنمیوں کی اپنے احباب اور قرابت داروں سے جدائی:
229۱- مومنوں کی اپنے اہل عیال اور خاندان والوں سے ملاقات:
232۲-جہنمیوں کی اپنے اقرباء اور اہل وعیال سے جدائی:
234تیئیسواں مبحث: جنتیوں کی نفسیاتی نعمت اور جہنمیوں کا نفسیاتی عذاب:
234۱- جنتیوں کی نفسیاتی نعمت:
237۲- جہنمیوں کا نفسیاتی عذاب:
245چوبیسواں مبحث: جنتیوں کی سب سے بڑی نعمت اور جہنمیوں کا سب سے بڑا عذاب:
245۱- جنتیوں کی سب سے بڑی نعمت:
253۲- جہنمیوں کا سب سے بڑا عذاب:
258پچیسواں مبحث: جنت کی راہ اور جہنم کی راہیں :
258۱- جنت کی راہ:
267۲- جہنم کی راہیں :
Flag Counter