’’رَأَیْتُ قَبْرَ النَّبِیِّ وَ قَبْرَ أَبِيْ بَکْرٍوَعُمَرَ مُسَنَّمًا‘‘[1]’’میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کی قبروں کو دیکھا کہ وہ کوہان نما تھیں-‘‘قبر پر مٹی ڈالنے کے بعد اس پر پانی کا چھڑکاؤ مسنون ہے۔ حدیث پاک میں ہے:(( رَشَّ عَلَی قَبْرِ ابْنِہِ إِبْرَاہِیْمَ الْمَائَ ))[2]’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے فرزندِ ارجمند حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کی قبر پر پانی چھڑکا تھا۔‘‘دفن سے فراغت کے بعد دعا:دفن سے فراغت کے بعد قبر کے پاس کھڑے ہو کر میت کے لیے اس کی ثابت قدمی اور مغفرت کے لیے دعا کریں- حضرت عثمان سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب میت کو دفن کر کے فارغ ہوتے تو فرمایا کرتے تھے:(( اِسْتَغْفِرُوْا لِأَخِیْکُمْ وَسَلُوْا اللّٰہَ لَہُ الْتَثْبِیْتَ فَإِنَّہُ الْآنَ یُسْئَلُ ))[3]’’اپنے بھائی کے لیے بخشش اور ثابت قدمی کی دعاکرو اس وقت اس سے سوالات پوچھے جار ہے ہیں-‘‘فَثَبِّتْنِيْ عَلَی الْإِیْمَانِ رَبِّيْ وَفِيْ قَبْرِيْ عَلَی رَدِّ السُّؤَالِ’’ میرے پروردگار! مجھے ایمان پر ثابت قدم رکھنا اور قبر میں سوالات کے صحیح جوابات کی توفیق عطا کرنا۔‘‘