بیدار ہوتا ہے تو اس کی قوتِ تصرف بحال ہو جاتی ہے۔ جیساکہ علامہ قرطبی نے نقل کیا ہے:’’قِیْلَ: یَقْبِضُہَا عَنِ التَّصَرُّفِ مَعَ بَقَائِ أَرْوَاحِہَا فِيْ أَجْسَادِھَا‘‘[1]لیکن موت کے وقت دنیا میں تصرفات سلب ہونے کے ساتھ روح بھی جسم سے نکال لی جاتی ہے، جیساکہ بجلی کے بلب یا ٹیوب کا بٹن بند کرنے سے لائٹ تو بند ہو جاتی ہے، لیکن کنکشن باقی رہتا ہے جو دوبارہ آن کرنے سے بحال ہو جاتا ہے۔ لیکن جب یہ تعلق کلی طور پر منقطع ہو جاتا ہے (یعنی کنکشن کٹ جاتا ہے) تو بھر بٹن کو حرکت دینے سے بھی اسے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ موت جیسی، عاقبت ویسی:عزیزانِ گرامی! یہ حیاتِ فانی تو گزر ہی جائے گی، دیکھنا تو یہ ہے انجامِ سفر کیسے ہوتاہے؟ دمِ واپسیں کوئی کس حال میں ہوتا ہے؟زند گی کا اختتام کس عمل پر ہوتا ہے؟ بقول اکبر الہ آبادی:کیسے مکیں مکاں وہ بنائے چلے گئےکچھ کر و فر بھی اپنا بتائے چلے گئےگل رو تھے، گل بدن تھے، گل نو بہار تھےبادِ خزاں کے جھو نکے میں آئے چلے گئےجو ریشم و حریر کو کرتے تھے زیبِ تنافسوس منہ چھپائے کفن میں چلے گئےبے توبہ ہو کے کچھ نہ کیا زادِ آخرتشرم و گناہ سے منہ کو چھپائے چلے گئے