نہیں کی۔ کیا تو اس ذات پاک سے عفو و درگزر کی توقع رکھتا ہے جس کی تونے حکم عدولی تو کی ہے، لیکن اس کی رضا جوئی کے لیے کوشش نہیں کی۔ کیا تو گناہوں اور اپنی خطاؤں پر خوش ہوتا ہے اور اس ذاتِ گرامی (اللہ تعالیٰ) کو فراموش کیے ہوئے ہے، جس کے سوا تیرا کوئی چارہ ساز نہیں ہے۔ (عزیزِ من!) اپنی موت اور اس دن کے آنے سے پہلے پہلے توبہ کر لیجیے، جس دن ہر شخص اپنے کیے کا بدلہ پا لے گا۔‘‘(۳)دلا غافل نہ ہو یک دم یہ دنیا چھوڑ جانا ہےباغیچے چھوڑ کر خالی زمین اندر سمانا ہےعزیزم! یا د کر وہ دن کہ ملک الموت آئے گانہ کام آئی تیری دولت، انھیں تو لے ہی جانا ہےعزیزم! یاد کر وہ دن، جنازہ اٹھ رہا ہوگایہاں مجمع سا رہتا ہے، اکیلے تم کو جانا ہےتو کتنا خوف کھاتا ہے، فقط اک لال کیڑے سےبھری ہو گی وہ سا نپوں سے، جہاں تیرا ٹھکانا ہےاگر گر جائے اک قطرہ، تباہ ہو جائے جگ سارابڑا مہلک بڑا کڑوا، جہنم کا وہ کھانا ہےفرشتے سا منے ہوں گے، اللہ بھی سامنے ہو گاابھی سے سو چ لے بھائی، تجھے کیا منہ دکھانا ہےاللہ با تیں کریں گے، دیکھنا سب اہلِ جنت سےالٰہی! ہم سے بھی کرنا، تجھے ہم نے بھی مانا ہے