سال بنتے ہیں ، یہ کتنا مختصر وقت ہے، اس میں سوچ لیجیے کہ آپ کیا کر سکتے ہیں ؟ ہاں ! یہ وقت بھی کافی ہے، اگر اسے غفلت میں ضائع نہ کیا جائے۔ نیز ہر کام اور عمل رضائے الٰہی کے حصول کی نیت سے کیا جائے۔ عتَرَحَّلْ عَنِ الدُّنْیَا بِزَادٍ مِنَ التُّقَیفَعُمْرُکَ أَیَّامٌ وَہُنَّ قَلائِلُ ’’دنیا سے تقویٰ کا زادِ راہ ساتھ لے کر چلواور(اس زادِ سفر کو جمع کرنے کے لیے) وقت صرف آپ کی یہ چند روزہ زندگی ہے۔‘‘ الدُّنْیَا سَاعَۃٌ فَاجْعَلْھَا طَاعَۃً۔اس سرابِ زندگی میں اے مالکِ کن فیکون!میری حقیقت ہے: إِنَّا لِلّٰہِ وَ إِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُوْناس دارِ فنا کے مزاج کی طرح یہاں کا قوت و شباب بھی فانی اور صحت و جوانی بھی عارضی ہے:تَمُرُّ بِنَا الْأَیَّامُ تَتْرَی وَإِنَّمَانُسَاقُ إِلَی الآجَالِ وَالْعَیْنُ تَنْظُرُوَلاَ عَائِدٌ ذَاکَ الشَّبَابُ الَّذِيْ مَضَیوَلاَ زَائِلٌ ہَذَا الْمَشِیْبُ الْمُکَدَّرُعجب یہ دنیا سرائے فانی دیکھی ہر چیز یہاں کی آنی جانی دیکھیجو آکے نہ جائے وہ بڑھاپا دیکھا اور جو جاکے نہ آئے وہ جوانی دیکھیاس لیے حالی مرحوم نصیحت فرماتے ہیں :کھیتوں کو دے لو پانی، اب بہہ رہی ہے گنگاکچھ کر لو نوجوانو! اٹھتی جوانیاں ہیں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: