اللہ تعالیٰ کی انمول نعمت (زندگی) کی ناقدری کرتا اور بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کے رنج و غم سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے غلط راستہ اختیار کر کے مزید پھنس جاتا اور مصائب میں اُلجھ جا تا ہے۔ عاب تو گھبرا کے یہ کہتے ہیں کہ مر جائیں گےمر کے بھی نہ چین پایا، تو کدھر جائیں گےارشادِ ربانی ہے:﴿ وَلَا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ إِنَّ اللّٰہَ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا (29) وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ عُدْوَانًا وَظُلْمًا فَسَوْفَ نُصْلِيهِ نَارًا وَكَانَ ذَلِكَ عَلَى اللّٰہِ يَسِيرًا (30) ﴾ [النساء: ۲۹۔ ۳۰] ’’اور اپنے آپ کو ہلاک نہ کرو، بے شک اللہ تم پر بہت مہربان ہے۔ اور جو ظلم و تعدی سے ایسا کرے گا ہم اُس کو عن قریب جہنم میں داخل کریں گے اور یہ اللہ تعالیٰ کے لیے بہت آسان ہے۔‘‘نیز حدیث پاک میں ہے:(( کَانَ فِیْمَنْ قَبْلَکُمْ رَجُلٌ بِہِ جُرْحٌ فَجَزَعَ فَأَخَذَ سِکِّیْنًا فَحَزَّ بِہَا یَدَہٗ فَمَا رَقَأَ الدَّمُ حَتّٰی مَاتَ، قَالَ اللّٰہ تَعَالَی: بَادَرَنِيْ عَبْدِيْ بِنَفْسِہِ حَرَّمْتُ عَلَیْہَ الْجَنَّۃَ ))[1]’’آپ سے پہلے لوگوں میں سے ایک شخص کو زخم آیا، جس پر وہ صبر نہ کرسکا اور اس نے چھری یا چاقو کے ساتھ اپنا ہاتھ کا ٹ دیا، جس سے اس قدر خون بہہ گیا کہ وہ شخص مر گیا، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میرے بندے نے اپنی جان کو ہلاک کرنے میں میری تقدیر پر سبقت لے جانے