Maktaba Wahhabi

134 - 135
وقابلیت دیکھ کر شریک امور سلطنت بنایا جس کی وجہ سے آپ دین ودنیا کے اعلیٰ مراتب پر فائز ہوئے۔ نواب صاحب کی دینی خدمات شریک امور سلطنت ہونے کے بعد حضرت نواب صاحب نے دین اسلام کی خدمت میں وہ حصہ لیا جس کی مثال تاریخ میں ملنی مشکل ہے دوسرے الفاظ میں نہ آنکھوں نے دیکھا نہ کانوں نے سنا اور نہ قلب انسانی پر اس کا واہمہ گزرا۔ کذا فی الحدیث : ما لا عین رأت ولا أذن سمعت ولا خطر علی قلب بشر خدمت قرآن وحدیث میں حضرت نواب صاحب نے زرِ کثیر صرف کرکے تفسیر وحدیث کی ضخیم کتابیں چھپواکر علمائے کرام میں مفت تقسیم کیں ۔ نیل الاوطار، تفسیر ابن کثیر اور فتح الباری شرح صحیح البخاری ، یہ تینوں کتابیں نیل الاوطار : 25 ہزار روپے تفسیر ابن کثیر : 20 ہزار روپے فتح الباری کا نسخہ 6 سو روپے میں مصر سے خریدا اور ہزاروں کی تعداد میں یہ تینوں کتابیں چھپوا کر علماء میں مفت تقسیم کیں ۔ ہندوستان میں فتح الباری سب سے پہلے جماعت اہلحدیث کے جلیل القدر عالم دین ، محی السنۃ مولانا سید نواب صدیق حسن خاں قنوجی رئیس بھوپال کی خروانہ ضیافتوں کے طفیل پہنچی۔ تصانیف حضرت نواب صاحب کا شمارصاحب تصانیف کثیرہ میں ہوتاہے آپ نے مختلف موضوعات پر عربی،فارسی اور اردو میں 222 کتابیں تالیف فرمائیں ۔ تفصیل درج ذیل ہے ۔ نمبر شمار موضوعات عربی فارسی اردو میزان 1 تفسیر 2 3 1 6 2 حدیث 19 4 10 33 3 عقائد 9 4 17 30 4 فقہ 4 7 12 23 5 تردید تقلید 5 4 2 11
Flag Counter