Maktaba Wahhabi

البیان شمارہ 21

مؤلف: خالد حسین گورایہ

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

120
جسم سے چربی کم کرنا((Suction-Assisted Lipectomy ‘‘[1] پلاسٹک سرجری کی جملہ صورتوں کا شرعی حکم۔ جہاں تک تعلق ہے کاسمیٹک سرجر ی کے شرعی حکم کا تو جیسا کہ گذشتہ سطور میں وضاحت کی گئی کہ پلاسٹک سرجری کی بنیادی طور پر دو اقسام ہیں ۔ اول: ضروری اور لازمی پلاسٹک سرجری ۔ اس سے مراد وہ سرجری ہے جو کسی عیب کے ازالے کے باعث کی جاتی ہے جوبیماری اور ٹریفک حادثات یا جلنے کی وجہ سے جنم لیتے ہیں یا پھر پیدائشی کچھ عیوب ایسے ہوتے ہیں جن کا ازالہ ضروری ہوتاہے ۔ جیسے اضافی انگلی کا ازالہ کرنا یا دو جڑی ہوئی انگلیوں کو علیحدہ کرنا وغیرہ وغیرہ ۔ اس طرح کی پلاسٹک سرجری شرعی طور پر جائز ہے اور کتاب وسنت کے متعدد دلائل اس کے جواز پر دلالت کرتے ہیں جس کی تفصیل حسب ذیل ہے ۔ پہلی دلیل :  ’عن عرفجة بن أسعد أنہ أصیب أنفہ یوم الكُلاب فی الجاہلیة ( یوم وقعت فیہ حرب فی الجاہلیة ) فاتخذ أنفا من وَرِق ( أی فضة ) فأنتن علیہ فأمرہ ال نبی صلی اللہ علیہ وسلم أن یتخذ أنفا من ذہب ‘.[2] ترجمہ :’’سیدنا عرفجہ بن سعد رضی اللہ عنہ کی ناک زمانہ جاہلیت میں کلاب کی لڑائی میں کاٹ ڈالی گئی تھی، انہوں نے چاندی کی ناک بنوائی لیکن اس میں بدبو پیدا ہو گئی چنانچہ رسول کریم ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے ان کو سونے کی ناک بنوانے کا حکم دیا ۔‘‘
x
صفحہعنوان
2(اداریہ)
8ہر کام میں اللہ کی مدد حاصل کریں ۔۔۔ مگر کیسے؟
29تخلیق ِ انسانی کے مراحل حدیث ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی روشنی میں
44سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی كثر ت مرویات ایك جائزہ
60مقدمہ
80بدعت اور اس کی حقیقت
115پلاسٹک سرجری کی شرعی حیثیت
129کچھ ایسا کیجئے کہ اللہ مسکرا دے!
133بچوں کی تربیت کے رہنما اصول
Flag Counter