Maktaba Wahhabi

البیان شمارہ 21

مؤلف: خالد حسین گورایہ

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

121
دوسری دلیل : شریعت اسلامیہ کا قاعدہ کلیہ ہے کہ’الضرر یزال‘ نقصان کا ازالہ کیا جائے گا ۔ لہذا طبی طور پر اس طرح کے عیوب انسان کو حسی اور معنوی دو طرح کے نقصان سے دوچار کرتے ہیں جن کا ازالہ کرنا لازمی ہوتاہے تاکہ انسان کو روز مرہ کے کام سرانجام دینے میں کوئی رکاوٹ اور تکلیف پیش نہ آئے ۔ اور ایک اور بھی شرعی قاعدہ ہے کہ ’’ (الحاجة تنزل منزلة الضرورة عامة كانت أو خاصة) حاجت کو ضرورت کی جگہ پر رکھا جائے گا چاہے وہ عام ہو یا خاص ۔‘‘ تو یہاں پر بھی ایک تلف شدہ عضو کی ترمیم واصلاح ایک ایسی حاجت ہے جسے ضرورت کے مقام پر رکھ کر اس عمل کی اجازت دی جاسکتی ہے کیونکہ’الضرورات تبیح المحظورات ‘ ضرورتیں منع کردہ چیزوں کے جواز کی گنجائش پیدا کردیتی ہیں ۔ تیسری دلیل : اس سرجری کو ہم عام سرجری پر بھی قیاس کرسکتے ہیں کہ جس طرح ایک عام سرجری ضرورت وحاجت کے لحاظ سے جائز ہے تو یہ بھی جائز ہے کیونکہ اس میں انسان کے اعضاء کو نقصان پہنچا ہوتاہے جن کی اصلاح ضروری ہوتی ہے ۔ پلاسٹک سرجری کی دوسری قسم چہرے یا جسم کی کسی اور جگہ کے ظاہری مظہر اور نقش ونگارکو خوبصورت بنانےکیلئے کی جانے والی پلاسٹک سرجری جیسے ناک کوچھوٹا کرنا ، سوارنا ، پستانوں کو چھوٹا یا بڑا کرنا ،چہرے کی جھریاں ریموو(Skin tightening face )کرنا ،وغیرہ وغیرہ ۔ اس قسم کی سرجری کی شریعت اسلامیہ میں کوئی گنجائش نہیں ۔ کیونکہ اس قسم کی سرجری کا ضرورت وحاجت سے دور دورکا بھی واسطہ نہیں بلکہ اس کا مقصد محض اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی صورت کو تبدیل کرنا اور لوگوں کی من مرضی سے اللہ کی بنائی گئی پیاری خلقت سے کھلواڑ کرنے کے مترادف ہے ۔
x
صفحہعنوان
2(اداریہ)
8ہر کام میں اللہ کی مدد حاصل کریں ۔۔۔ مگر کیسے؟
29تخلیق ِ انسانی کے مراحل حدیث ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی روشنی میں
44سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی كثر ت مرویات ایك جائزہ
60مقدمہ
80بدعت اور اس کی حقیقت
115پلاسٹک سرجری کی شرعی حیثیت
129کچھ ایسا کیجئے کہ اللہ مسکرا دے!
133بچوں کی تربیت کے رہنما اصول
Flag Counter