Maktaba Wahhabi

البیان شمارہ 21

مؤلف: خالد حسین گورایہ

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

144
ہماری اور ہمارے بڑوں کی عزت کریں گے۔ اگر ہم بڑوں کی عزت نہیں کریں گے تو بچے کو کتنا ہی سمجھا لیں وہ ہرگز کسی بڑے کی عزت نہیں کرے گا۔لہٰذا ہم کسی کو جانتے ہوں یا نہ جانتے ہوں ہر ایک کا احترام ہم پر ضروری ہے اور یہی اسلامی آداب میں سے ہے۔ حدیث میں ہے: ’لیس منا من لم یرحم صغیرنا ولم یوقر کبیرنا‘[1] ترجمہ:’’ وہ ہم میں سے نہیں جس نے چھوٹوں پر شفقت اور بڑوں کی عزت (احترام) نہ کی۔ ‘‘ 34. ہر چھوٹے پر شفقت کرنا معمولی نہ سمجھئے: صرف اپنے بچوں پر ہی نہیں بلکہ دوسرے بچوں پر بھی شفقت کرنی چاہئے اور بعض اوقات دوسروں کے بچوں کا زیادہ خیال رکھنا چاہئے ۔ مثلا: اگر میں اپنے رشتہ داروں اور پڑوسیوں کے بچوں کا خیال رکھوں گا تو میرا بچہ بھی ان کا خیال کرے گا اور ان سے محبت کرے گا، اسی طرح میں اپنے بچے کے ساتھ جتنی زیادہ شفقت سے پیش آؤں گا وہ اتنا ہی زیادہ میرے قریب ہوگا۔ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ بچے کو آزاد چھوڑ دیا جائے بلکہ جہاں اصولی بات ہو وہاں شفقت کا تقاضہ ہی یہی ہے کہ بچے کو سمجھایا جائے۔ علما کرام فرماتے ہیں کہ بچے کو غلط کام پر ٹوکنا اور کبھی کبھی اس پر ناراض ہونا اور غصہ کا اظہار کرنا بھی رحم دلی اور شفقت کی علامت ہے کیونکہ اگر ایسا نہ کیا جائے تو بچہ کے بگڑنے کے بہت امکانات ہوتے ہیں ۔ اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں اپنے بچوں کی صحیح طریقے سے تربیت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان غلطیوں سے محفوظ فرمائے جن کی وجہ سے بچوں کی صحیح تربیت میں خلل واقع ہوتا ہے۔
x
صفحہعنوان
2(اداریہ)
8ہر کام میں اللہ کی مدد حاصل کریں ۔۔۔ مگر کیسے؟
29تخلیق ِ انسانی کے مراحل حدیث ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی روشنی میں
44سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی كثر ت مرویات ایك جائزہ
60مقدمہ
80بدعت اور اس کی حقیقت
115پلاسٹک سرجری کی شرعی حیثیت
129کچھ ایسا کیجئے کہ اللہ مسکرا دے!
133بچوں کی تربیت کے رہنما اصول
Flag Counter