Maktaba Wahhabi

البیان شمارہ 21

مؤلف: خالد حسین گورایہ

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

’اَعُوْذُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَبِوَجْھِہِ الْکَرِیْمِ وَسُلْطَانِہِ الْقَدِیْمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللّٰہِ والصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُولِ اللّٰہِ اَللّٰہمَّ افْتَحْ لِی أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ ‘[1] ’’میں شیطان مردود سے عظمت والے اللّٰہ کی، اس کے کریم چہرے اور اس کی قدیم سلطنت کی پناہ مانگتا ہوں ۔ اللّٰہ کے نام کے ساتھ(داخل ہوتا ہوں ) اور درودوسلام ہورسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم پر۔ اے اللّٰہ! میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے ۔‘‘ مسجد سے نکلنے کی دعا ’ بِسْمِ اللّٰہ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہ اَللّٰہمَّ اغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ وَافْتَحْ لِیْ أبْوَابَ رَحْمَتِكَ ‘[2] ’’اللّٰہ کے نام کے ساتھ(میں نکلتاہوں )اور درودوسلام ہورسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم پر۔ اے اللّٰہ! میرے لیے اپنے فضل کے دروازے کھول دے۔اے اللّٰہ! مجھے شیطان مردود سےبچاکے رکھ۔‘‘ 9. گھرمیں داخل ہوتےوقت سیدناجابر سے روایت ہے کہ رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایاکہ جوشخص اپنے گھرمیں داخل ہوا اوراس نے داخل ہوتےوقت اورکھاناکھاتےوقت اللّٰہ کانام لے لیاتو شیطان اپنےچیلوں سےکہتاہے کہ یہاں تمہارےلئے نہ رہنےکی جگہ ہے اورنہ کھانے کے لیے کچھ ہے اوراگر اللّٰہ کانام نہیں لیاتوشیطان اپنےچیلوں سے کہتاہے کہ یہاں تمہیں رہنےکی جگہ بھی ملے گی اورکھانابھی۔[3] رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا کہ تم میں سے ہرشخص گھرمیں داخل ہوتےوقت یہ دعاپرھے:
x
صفحہعنوان
2(اداریہ)
8ہر کام میں اللہ کی مدد حاصل کریں ۔۔۔ مگر کیسے؟
29تخلیق ِ انسانی کے مراحل حدیث ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی روشنی میں
44سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی كثر ت مرویات ایك جائزہ
60مقدمہ
80بدعت اور اس کی حقیقت
115پلاسٹک سرجری کی شرعی حیثیت
129کچھ ایسا کیجئے کہ اللہ مسکرا دے!
133بچوں کی تربیت کے رہنما اصول
Flag Counter