Maktaba Wahhabi

البیان شمارہ 21

مؤلف: خالد حسین گورایہ

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

’اللَّہمَّ إِنِّی أَسْأَلُكَ خَیرَ الْمَوْلَجِ ، وَخَیرَ الْمَخْرَجِ ، بِسْمِ اللّٰہِ وَلَجْنَا، وَبِسْمِ اللّٰہِ خَرَجْنَا، وَعَلَى اللّٰہِ رَبِّنَاتَوَكَّلْنَا۔ ‘ ’’اےاللّٰہ! میں تجھ سے داخل ہونے اورنکلنےکی خیر و بھلائی مانگتاہوں اورہم اللّٰہ کے نام کےساتھ(گھرمیں )داخل ہوتے اورنکلتے ہیں اوراپنےپروردگار اللّٰہ ہی پربھروسہ کرتےہیں ۔‘‘ یہ دعاپڑھ کرپھراپنےگھروالوں کوسلام کہے۔[1] 10.گھرسے نکلتےوقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھرسےنکلتےوقت آسمان کی طرف(نظراٹھاکر)یہ دعاپڑھتےتھے: ’ بسم اللّٰہِ توكَّلْتُ عَلَى اللّٰہِ،اللَّہمَّ إِنِّی أعوذُ بِكَ أنْ أَضِلَّ أو أُضَلَّ، أَوْ أَزِلَّ أوْ أُزلَّ ، أوْ أظلِمَ أوْ أُظلَم ، أوْ أَجْھَلَ أو یجہلَ عَلَی ‘ ” میں اللّٰہ کےنام کےساتھ گھرسےنکلتاہوں ،میں نے اللّٰہ پربھروسہ کیا، اے اللّٰہ میں تیری پناہ چاہتاہوں (اس بات سے)کہ میں گمراہ ہوجاؤں یامجھےگمراہ کردیاجائے،میں پھسل جاؤں یامجھےپھسلادیاجائے،میں ظلم کروں یامجھ پرظلم کیاجائے،میں کسی کے ساتھ جہالت سے پیش آؤں یامیرےساتھ جہالت سے پیش آیاجائے۔‘‘[2] 13،12،11.گھراوراولاد سے متعلق اہم حکم گھر کے دروازےبند کرتے ، برتنوں کو ڈھانپتے اور چراغوں کو بجھاتےہوئے: ”رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:’’کہ رات کے شروع ہوتےہی بچوں کو(گھروں میں ) بندکرلیاکروکیونکہ اس وقت شیطان منتشرہوتے ہیں۔ ’بسم اللّٰہ‘ کہہ کردروازے بندکیاکرو اوراس
x
صفحہعنوان
2(اداریہ)
8ہر کام میں اللہ کی مدد حاصل کریں ۔۔۔ مگر کیسے؟
29تخلیق ِ انسانی کے مراحل حدیث ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی روشنی میں
44سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی كثر ت مرویات ایك جائزہ
60مقدمہ
80بدعت اور اس کی حقیقت
115پلاسٹک سرجری کی شرعی حیثیت
129کچھ ایسا کیجئے کہ اللہ مسکرا دے!
133بچوں کی تربیت کے رہنما اصول
Flag Counter