بجناب رسالتِ مآب صلی اللہ علیہ وسلم حفیظ تائبؔ نغمہ زا سازِ ثنا پاتا ہوں وجد میں ارض و سما پاتا ہوںمعنیٔ لفظ و بیاں آتے ہیں ہمنوا روحِ نوا پاتا ہوںوالئی کشورِ جاں آتے ہیں سرِ تسلیم جھکا پاتا ہوںغایتِ کون و مکاں آتے ہیں درِ الطاف کھلا پاتا ہوںاُن کے اکرام ہیں بے حد و حساب و ہر ممنونِ عطا پاتا ہوںذکرِ سرکارِ مدینہ کے طفیل تلخیوں میں بھی مزا پاتا ہوںدھوپ جب شر کی بڑھے تو سر پر خیمۂ خیر تنا پاتا ہوںوادیٔ شب کے کٹھن رستوں میں اُن سے ہمت کی ضیا پاتا ہوںدردِ جسم ہو یا رُوح کا روگ ذکرِ حضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے شفا پاتا ہوںان کے احکام بجا لانے میں میں تو اپنا ہی بھلا پاتا ہوںخوش عمل گو نہیں خوش بخت ہوں میں سوچنے کی بھی جزا پاتا ہوںہو کے گُم ان کی وِلا میں تائبؔچشمۂ آبِ بقا پاتا ہوں!