Maktaba Wahhabi

قراءت قرآنیہ مستشرقین اور ملحدین کی نظر میں

مؤلف: قاری صہیب احمد میر محمدی

ناشر: کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ

113
(۱۰)۔ دسویں مثال جو گولڈ زیہر نے اس حوالہ سے پیش کی ہے،وہ سورۃ یوسف کی یہ آیت مبارکہ ہے: ﴿حَتَّی إِذَا اسْتَیْئَسَ الرُّسُلُ وَظَنُّوا أَنَّہُمْ قَدْ کُذِبُوا جَائَ ہُمْ نَصْرُنَا فَنُجِّیَ مَنْ نَشَائُ وَلَا یُرَدُّ بَأْسُنَا عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِینَ﴾ (یوسف:110) [1] گولڈ زیہر کی بد دیانتی کا جائزہ: واضح رہے کہ اس آیت میں تین قراءات ہیں: پہلی:’’کُذِّبُوا‘‘ کاف کے پیش اور ذال مکسورہ کے شد کے ساتھ اور دوسری:’’کُذِبُوا‘‘ کاف کی پیش اور ذال مکسورہ کی تحفیف(بغیر شد) کے ساتھ۔ اور تیسری:’’کَذَبُوا‘‘ کاف کی زبر اور ذال کی تخفیف کے ساتھ۔ ان میں سے پہلی دو قراءات متواتر ہیں اور تیسری شاذ اور ناقابل اعتبار ہے۔ نیز قدیم اور معاصر علماء نے بغیر کسی حیرت و پریشانی کے ان قراءات کی ایسی توجیہات و تعبیرات بیان کر دیں ہیں کہ کوئی الجھن باقی نہیں رہتی۔ پہلی قراء ۃ ’’کُذِّبُوا‘‘ کی توجیہ: مفسرین نے یہ بیان کی ہے کہ ’’وَظَنُّوا‘‘ میں ضمیرکا مرجع لفظ ’’الرُّسُل‘‘ ہے۔ اور ظن یہاں علم اور یقین کے معنی میں ہے۔اسی طرح ’’أَنَّہُمْ‘‘ اور ’’کُذِّبُوا‘‘ میں بھی ضمیرکا مرجع لفظ ’’الرُّسُلُ‘‘ ہی ہے۔اس لحاظ سے آیت کا مفہوم یہ ہے کہ جب رسولوں کو یقین ہو گیا کہ ان کی امتوں نے ان کے دعوائے رسالت اور تعلیمات الٰہی کو جھٹلا دیا ہے اور وہ ان کے ایمان کی طرف سے بالکل نا امید ہو گئے اور انہوں نے سمجھ لیا کہ ان اقوام میں اب کوئی خیر باقی نہیں
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
11گولڈزیہر کے نقطہ نظر کا جائزہ:
16گولڈزیہر کے نقطہ نظر کا جائزہ:
20گولڈ زیہر کے نزدیک اختلاف قراءات کے اسباب اور اس کی تردید:
21گولڈ زیہرکی رائے کا تجزیہ:
68قراءات عشرۃ کے تواتر پر مزید دلائل:
69قراءات عشرۃ کے تواترپر علماء کی تصریحات:
73ان آیات کی حقیقت جن سے گولڈ زیہر نے استشہاد کیا ہے:
76گولڈ زیہر کی رائے کا تجزیہ:
78گولڈ زیہر کی رائے کا تجزیہ:
80گولڈ زیہر کی رائے کا تجزیہ:
85گولڈ زیہر کی پہلی بات کا جائزہ:
88گولڈ زیہر کی پہلی بات کا جائزہ:
91قراءات کے متعلق گولڈ زیہر کے دیگرخیالات کا تجزیہ:
109گولڈ زیہر کی کج فہمی:
110گولڈ زیہر کی سخن سازی کا جائزہ:
113گولڈ زیہر کی بد دیانتی کا جائزہ:
113پہلی قراء ۃ ’’ کُذِّبُوا ‘‘ کی توجیہ:
114دوسری قراء ۃ ’’ کُذِبُوا ‘‘ کی توجیہات:
115تیسری قراء ۃ ’’ کَذَبُوا ‘‘ کی توجیہات:
121گولڈ زیہر کی مغالطہ آرائی اوراس کا تجزیہ:
128گولڈ زیہر کے استدلال کا تجزیہ:
130گولڈ زیہر کی خیال آرائی کا جائزہ:
135گولڈ زیہر کی کذب بیانی اوراس کا تجزیہ:
138گولڈ زیہر کی ایک اور خیال آرائی اور اس کا تجزیہ
138تجزیہ
139گولڈ زیہر کی زہر افشانی اور اس کا ردّ:
144گولڈ زیہر کا خیالِ خام اور اس کا تجزیہ
145گولڈ زیہر اپنی کتاب کے صفحہ 53 پر لکھتا ہے:
148گولڈ زیہر کی بد دیانتی کا تجزیہ:
Flag Counter