Maktaba Wahhabi

قراءت قرآنیہ مستشرقین اور ملحدین کی نظر میں

مؤلف: قاری صہیب احمد میر محمدی

ناشر: کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ

مقدمہ تمام تعریفات اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جس نے اپنے بندے پر اپنی کتاب قرآن کریم نازل کی اور اس میں کسی قسم کی کجی نہیں رہنے دی۔ اور درود وسلام اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آل،صحابہ رضی اللہ عنہم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے متبعین پر اللہ تعالیٰ کی رحمتیں ہوں۔ اللہ تعالیٰ قرآن حکیم میں فرماتے ہیں: ﴿إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَ إِنَّا لَہ لَحٰفِظُوْنَ﴾ (الحجر:9) ’’بے شک ہم نے اس ذکر کو نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔‘‘ اس کتاب عزیز کی حفاظت چونکہ اللہ رب العالمین کے ہاتھ میں ہے،لہٰذا یہ ہر قسم کی تحریف اور کمی بیشی سے محفوظ رہے گی کہ کتب سابقہ جس سے محفوظ نہ رہ سکیں تھیں۔سابقہ کتبِ سماویہ کی حفاظت مخلوق کے سپرد تھی،وہ ان کی حفاظت نہ کر سکی،لیکن قرآن کی حفاظت خود خالق ِکائنات نے اپنے ہاتھ میں رکھی۔یہی وجہ ہے کہ انسانیت کا یہ ابدی دستور بعینہ اسی حالت میں باقی ہے،جس طرح صدیوں قبل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہواتھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیر نگرانی اسے چمڑے،ہڈیوں اور کجھور کے پتوں پر اور دور ابوبکر رضی اللہ عنہ اور پھردورِ عثمان رضی اللہ عنہ میں اسے تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے متفقہ فیصلے سے دو گتوں کے درمیان کتابی شکل میں تحریر کیا گیا تھا۔آج یہ کتاب اپنے متن،قراءات،رسم،فواصل،غنہ،مد اور طریقہ ادائیگی کے ساتھ پوری طرح محفوظ ہے اور یہ وہ مقام ہے جو انسانی تاریخ میں کسی اور کتاب کو حاصل نہیں ہے۔ قراءات قرآنیہ کی اصل بنیاد یہ ہے کہ اللہ تعالی نے قرآنِ کریم کو سات حروف میں نازل فرمایا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَی سَبْعَۃِ أَحْرُفٍ کُلُّہُنَّ شَافٍ کَافٍ۔))[1] ’’قرآن سات حروف پر نازل کیا گیا ہے جو سب کے سب شافی اور کافی ہیں۔‘‘
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
11گولڈزیہر کے نقطہ نظر کا جائزہ:
16گولڈزیہر کے نقطہ نظر کا جائزہ:
20گولڈ زیہر کے نزدیک اختلاف قراءات کے اسباب اور اس کی تردید:
21گولڈ زیہرکی رائے کا تجزیہ:
68قراءات عشرۃ کے تواتر پر مزید دلائل:
69قراءات عشرۃ کے تواترپر علماء کی تصریحات:
73ان آیات کی حقیقت جن سے گولڈ زیہر نے استشہاد کیا ہے:
76گولڈ زیہر کی رائے کا تجزیہ:
78گولڈ زیہر کی رائے کا تجزیہ:
80گولڈ زیہر کی رائے کا تجزیہ:
85گولڈ زیہر کی پہلی بات کا جائزہ:
88گولڈ زیہر کی پہلی بات کا جائزہ:
91قراءات کے متعلق گولڈ زیہر کے دیگرخیالات کا تجزیہ:
109گولڈ زیہر کی کج فہمی:
110گولڈ زیہر کی سخن سازی کا جائزہ:
113گولڈ زیہر کی بد دیانتی کا جائزہ:
113پہلی قراء ۃ ’’ کُذِّبُوا ‘‘ کی توجیہ:
114دوسری قراء ۃ ’’ کُذِبُوا ‘‘ کی توجیہات:
115تیسری قراء ۃ ’’ کَذَبُوا ‘‘ کی توجیہات:
121گولڈ زیہر کی مغالطہ آرائی اوراس کا تجزیہ:
128گولڈ زیہر کے استدلال کا تجزیہ:
130گولڈ زیہر کی خیال آرائی کا جائزہ:
135گولڈ زیہر کی کذب بیانی اوراس کا تجزیہ:
138گولڈ زیہر کی ایک اور خیال آرائی اور اس کا تجزیہ
138تجزیہ
139گولڈ زیہر کی زہر افشانی اور اس کا ردّ:
144گولڈ زیہر کا خیالِ خام اور اس کا تجزیہ
145گولڈ زیہر اپنی کتاب کے صفحہ 53 پر لکھتا ہے:
148گولڈ زیہر کی بد دیانتی کا تجزیہ:
Flag Counter