Maktaba Wahhabi

قراءت قرآنیہ مستشرقین اور ملحدین کی نظر میں

مؤلف: قاری صہیب احمد میر محمدی

ناشر: کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ

128
(۱۳)۔ تیرھویں مثال اس سلسلہ میں گولڈ زیہر نے سورۃ التوبہ کی یہ آیت پیش کی ہے:﴿یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَکُونُوا مَعَ الصَّٰدِقِیْن﴾ اس کے ضمن میں گولڈ زیہر نے اپنی کتاب کے صفحہ 45 پر لکھا ہے: ’’سچ کی ترغیب کے متعلق یہ عبارت بعض احتیاط پسندلوگوں کے نزدیک جامع اور اپنے مفہوم میں فیصلہ کن نہیں تھی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان سچے لوگوں کے ساتھ تو ہوتا ہے،لیکن ان میں سے نہیں ہوتا۔لہٰذا انہوں نے﴿وَکُونُوا مِنَ الصَّٰدِقِیْن﴾ کی قراء ۃ کو ترجیح دی ہے:‘‘ گولڈ زیہر کے استدلال کا تجزیہ: ٭ گولڈ زیہر کا یہ استدلال مغالطہ انگیز اور فریب دہ ہے۔حقیقت یہ ہے کہ عربی زبان میں لفظ (مع)ایک جگہ جمع ہونے اورساتھی بنانے کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ یہاں مراد لوگوں کو بنفس نفیس کسی وقت میں یا کسی جگہ میں جمع ہو نے کا حکم نہیں ہے،بلکہ اوصاف و کردار میں ساتھی بننے اور شریک کار ہونے کا حکم ہے۔چنانچہ آیت کا معنی یہ ہو گا کہ سچے لوگوں کے ساتھی بنو اور ان کاساتھ دو جنہوں نے اپنے مقاصد،اقوال،اعمال میں ہمیشہ اللہ سے سچ بولا۔ ان کی سیرت اورکردار اپناؤ،ان کے نقش قدم پر چلو اور ان کے منہجِ زندگی کو اختیارکرو۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ انسان جب کسی گروہ کا ہم رکاب ہوتا ہے،ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرتا ہے،پسند و نا پسند میں ان کی اتباع کرتا ہے تو رفتہ رفتہ ان کے اخلاق اور اوصاف اس کی طرف منتقل اور اس کے شعور و احساسات میں سرایت کر جاتے ہیں اور ان کی عادات و اطوار اس کے مزاج کاحصہ بن جاتی ہیں۔ اور بالآخر وہ بھی ان کے ساتھ سچ کا ایک نمونہ بن جاتا ہے۔کیونکہ انسان کی فطرت ہے کہ وہ اپنے ارد گرد ماحول سے متاثر ہوتا ہے۔طبیعتیں ہمیشہ طبیعتوں پر اثر انداز ہوتی ہیں۔اس لحاظ سے ’’ من‘‘ اور ’’ مع‘‘ کی تعبیر میں کوئی فرق نہیں ہے۔
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
11گولڈزیہر کے نقطہ نظر کا جائزہ:
16گولڈزیہر کے نقطہ نظر کا جائزہ:
20گولڈ زیہر کے نزدیک اختلاف قراءات کے اسباب اور اس کی تردید:
21گولڈ زیہرکی رائے کا تجزیہ:
68قراءات عشرۃ کے تواتر پر مزید دلائل:
69قراءات عشرۃ کے تواترپر علماء کی تصریحات:
73ان آیات کی حقیقت جن سے گولڈ زیہر نے استشہاد کیا ہے:
76گولڈ زیہر کی رائے کا تجزیہ:
78گولڈ زیہر کی رائے کا تجزیہ:
80گولڈ زیہر کی رائے کا تجزیہ:
85گولڈ زیہر کی پہلی بات کا جائزہ:
88گولڈ زیہر کی پہلی بات کا جائزہ:
91قراءات کے متعلق گولڈ زیہر کے دیگرخیالات کا تجزیہ:
109گولڈ زیہر کی کج فہمی:
110گولڈ زیہر کی سخن سازی کا جائزہ:
113گولڈ زیہر کی بد دیانتی کا جائزہ:
113پہلی قراء ۃ ’’ کُذِّبُوا ‘‘ کی توجیہ:
114دوسری قراء ۃ ’’ کُذِبُوا ‘‘ کی توجیہات:
115تیسری قراء ۃ ’’ کَذَبُوا ‘‘ کی توجیہات:
121گولڈ زیہر کی مغالطہ آرائی اوراس کا تجزیہ:
128گولڈ زیہر کے استدلال کا تجزیہ:
130گولڈ زیہر کی خیال آرائی کا جائزہ:
135گولڈ زیہر کی کذب بیانی اوراس کا تجزیہ:
138گولڈ زیہر کی ایک اور خیال آرائی اور اس کا تجزیہ
138تجزیہ
139گولڈ زیہر کی زہر افشانی اور اس کا ردّ:
144گولڈ زیہر کا خیالِ خام اور اس کا تجزیہ
145گولڈ زیہر اپنی کتاب کے صفحہ 53 پر لکھتا ہے:
148گولڈ زیہر کی بد دیانتی کا تجزیہ:
Flag Counter