Maktaba Wahhabi

قراءت قرآنیہ مستشرقین اور ملحدین کی نظر میں

مؤلف: قاری صہیب احمد میر محمدی

ناشر: کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ

پہلی قسم: دو قراءات تلفظ میں تو مختلف ہیں،لیکن دونوں کا معنی ایک ہی ہے۔ اس کی مزید دو صورتیں ہیں: (1) بعض کاتعلق لغات کے اختلاف سے ہے،مثلاً:﴿اِہْدِنَا الصِّرَاطَ﴾ (الفاتحۃ:6) اس میں سین اور صاد کے ساتھ دو قراء تیں ہیں،لیکن دونوں کے مفہوم میں کوئی فرق نہیں ہے۔ اسی طرح﴿وَ یَاْمُرُوْنَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ﴾ (النساء:37) یہاں﴿بِالْبُخْل﴾ میں دو قراء تیں ہیں؛ ایک باء کی پیش اور خائے ساکن کے ساتھ اور دوسری باء اور خاء کی فتح کے ساتھ،لیکن دونوں کے معنی میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ اسی طرح﴿یَحْسَبُ﴾ (الہمزۃ:3) میں سین کی فتح (زبر) اور کسرہ (زیر) کے ساتھ اور﴿مِرْفَقًا﴾ (الکہف:16) میں ایک قراء ت میم کے کسرہ (زیر)اورفاء کی فتح (زبر)کے ساتھ اور دوسری میم کی زبر اور فاء کی زیر کے ساتھ ہے،لیکن دونوں قراءات کا مفہوم ایک ہی ہے۔ قراء ت کی اس قسم کو قرآن میں نازل کرنے کا مقصد اور حکمت مختلف اہلِ لغات کے لیے تلاوت میں آسانی بہم پہنچانا تھا۔ (2) دوسری صورت ان قراءات کی ہے جن میں لغات کا اختلاف تو نہیں ہے،البتہ فصیح عربی زبان میں انہیں ایک سے زیادہ وجوہ (طریقوں) پر پڑھا جا سکتا ہے،جیسا کہ: ﴿نَزَلَ بِہِ الرُّوْحُ الْأَمِیْنُ﴾ (الشعراء:193) یہاں ’’نَزَلَ‘‘ میں زاء کی تخفیف،’’الرُّوْحُ‘‘ میں حاء کی رفع(پیش)اور ’’الْأَمِیْنُ‘‘ میں نون کی رفع(پیش)کے ساتھ بھی قراء ت جائز ہے اور ’’نَزَلَ‘‘ میں زاء کی تشدید،’’الرُّوْحَ‘‘ میں حاء کی نصب (زبر) اور ’’الْأَمِیْنَ‘‘ میں نون کی فتح (زبر) کے ساتھ بھی جائز ہے۔اس کی ایک اور مثال ملاحظہ ہو کہ ﴿أَوَ مَنْ یُّنَشَّؤُا فِی الْحِلْیَۃِ﴾ (الزخرف:18) میں لفط ’’یُّنَشَّؤُا‘‘ کو یاء کے ضمہ (پیش)،نون کے فتح (زبر) اور شین کی شد کے ساتھ بھی پڑھا گیا ہے اوریاء کی فتح،نون
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
11گولڈزیہر کے نقطہ نظر کا جائزہ:
16گولڈزیہر کے نقطہ نظر کا جائزہ:
20گولڈ زیہر کے نزدیک اختلاف قراءات کے اسباب اور اس کی تردید:
21گولڈ زیہرکی رائے کا تجزیہ:
68قراءات عشرۃ کے تواتر پر مزید دلائل:
69قراءات عشرۃ کے تواترپر علماء کی تصریحات:
73ان آیات کی حقیقت جن سے گولڈ زیہر نے استشہاد کیا ہے:
76گولڈ زیہر کی رائے کا تجزیہ:
78گولڈ زیہر کی رائے کا تجزیہ:
80گولڈ زیہر کی رائے کا تجزیہ:
85گولڈ زیہر کی پہلی بات کا جائزہ:
88گولڈ زیہر کی پہلی بات کا جائزہ:
91قراءات کے متعلق گولڈ زیہر کے دیگرخیالات کا تجزیہ:
109گولڈ زیہر کی کج فہمی:
110گولڈ زیہر کی سخن سازی کا جائزہ:
113گولڈ زیہر کی بد دیانتی کا جائزہ:
113پہلی قراء ۃ ’’ کُذِّبُوا ‘‘ کی توجیہ:
114دوسری قراء ۃ ’’ کُذِبُوا ‘‘ کی توجیہات:
115تیسری قراء ۃ ’’ کَذَبُوا ‘‘ کی توجیہات:
121گولڈ زیہر کی مغالطہ آرائی اوراس کا تجزیہ:
128گولڈ زیہر کے استدلال کا تجزیہ:
130گولڈ زیہر کی خیال آرائی کا جائزہ:
135گولڈ زیہر کی کذب بیانی اوراس کا تجزیہ:
138گولڈ زیہر کی ایک اور خیال آرائی اور اس کا تجزیہ
138تجزیہ
139گولڈ زیہر کی زہر افشانی اور اس کا ردّ:
144گولڈ زیہر کا خیالِ خام اور اس کا تجزیہ
145گولڈ زیہر اپنی کتاب کے صفحہ 53 پر لکھتا ہے:
148گولڈ زیہر کی بد دیانتی کا تجزیہ:
Flag Counter