سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم کہا کرتے تھے کہ قرآن پاک کی آیت: ﴿ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللّٰهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا ﴾انس بن نضر اور ان کے ساتھیوں کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔اللہ تعالیٰ حضرت انس بن نضر رضی اللہ عنہ پر رحم فرمائے اور انھیں اپنی وسیع جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین!