Maktaba Wahhabi

رجال القرآن 2

مؤلف: ڈاکٹر عبد الرحمٰن عمیرہ

ناشر: دار السلام

مترجم: حافظ سیف اللہ لغاری

261
معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کو اپنے دوست اور کمانڈر کی شہادت کا بہت دکھ ہوا کیونکہ ارضِ فارس پر ابھی ان کی قیادت کی ضرورت تھی لیکن ہر چیز کا ایک وقت مقرر ہے اور ان کے ساتھی کو تو اللہ تعالیٰ نے رتبۂ شہادت سے نوازا ہے۔ (معقل بن یسار رضی اللہ عنہ نے سوچا)۔ نعمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد ایک اور معرکہ ہوا جو ارض اصفہان پر ہوا۔ اس واقعے کو معرکۂ اصفہان بھی کہتے ہیں۔ مسلمانوں کو اس میدان میں بھی فتح حاصل ہوئی۔ اسلامی لشکر وہاں سے ’’جَیّ‘‘ کی طرف بڑھا۔ یہ علاقہ بغیر جنگ اور لڑائی کے فتح ہو گیا۔ اس کے بعد کیا ہوا؟ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کا کیا کردار سامنے آیا؟ کیا عثمان رضی اللہ عنہ نے انھیں عامل بنایا؟ یا وہ عثمان رضی اللہ عنہ پر دھاوا بولنے والوں میں شامل تھے؟ یا فتنے سے بچنے کے لیے الگ تھلگ ہوکر بیٹھ گئے تھے؟ تاریخ اس کے بارے میں مکمل خاموش ہے، البتہ تاریخ میں یہ مذکور ہے کہ جنگ صفین جو کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اور علی رضی اللہ عنہ کے مابین ہوئی تھی، اس میں معقل رضی اللہ عنہ کنانہ، اسد، تمیم، رباب اور مزینہ قبائل کی قیادت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ یہ تمام قبائل سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حمایتی تھے۔ معرکے کے اختتام پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ غالب آئے اور مخالفین کو شکست ہوئی۔ اس معرکے میں سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ نے بڑے ہولناک مناظر دیکھے۔ انھوں نے تو اپنی تلوار جہاد فی سبیل اللہ اور کفر کے طاغوتوں کے لیے تیار کر رکھی تھی۔ اب یہ کیا کہ ان کی تلوار ایسے لوگوں پر اٹھ رہی ہے جو لا إلہ إلا اللّٰہ کا اقرار کرتے ہیں، یعنی اپنے ہی مومن بھائیوں کے خلاف جنگ ہوگی۔ انھوں نے کبھی یہ سوچا بھی نہ تھا۔
x
صفحہعنوان
9عرش ناشر
13مقدمہ
17پہلی آیت
18نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
19سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ
19کنیت
19والد کا نام
19والدہ
20بھائی
20حالاتِ زندگی
41اسباب نزول
45ضمیمہ
52دوسری آیت
53نزول آیات کے متعلق علماء کے اقوال
54صہیب بن سنان رضی اللہ عنہ
68اس کے بعد کیا ہوا؟
69اسباب نزول
72ضمیمہ
79تیسری آیت
80نزول آیات کے متعلق علماء کے اقوال
81عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ
97اسباب نزول
101ضمیمہ
108چوتھی آیت
109آیت کے نزو ل کے متعلق علماء کے اقوال
110حضرت انس بن نضر رضی اللہ عنہ
121اسباب نزول
123ضمیمہ
130پانچویں آیت
131نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
132سیدنا عیاش بن ابی ربیعہ رضی اللہ عنہ
146نزول آیات کے اسباب
149ضمیمہ
155چھٹی آیت
156نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
158خباب بن الارت رضی اللہ عنہ
174تتمہ
188ساتویں آیت
189نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
190عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ
202نزولِ آیات کے اسباب
204ضمیمہ
207آٹھویں آیت
208آیت کی شانِ نزول
209ولید بن عقبہ رضی اللہ عنہ
217آیت کا سبب نزول
219اسباق و فوائد
226نویں آیت
227آیت کی شانِ نزول
228عبداللہ بن امیہ بن مغیرہ رضی اللہ عنہ
237اسباب نزولِ آیات
243ذیلی فائدے
248دسویں آیت
249نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
250معقل بن یسار رضی اللہ عنہ
263نزول آیات کے اسباب
266ضمیمہ
Flag Counter