Maktaba Wahhabi

رجال القرآن 2

مؤلف: ڈاکٹر عبد الرحمٰن عمیرہ

ناشر: دار السلام

مترجم: حافظ سیف اللہ لغاری

ہیں جنھوں نے اللہ سے جو عہد کیا تھا اُسے سچا کر دکھایا، بعض نے تو اپنا عہد پورا کر دیا اور بعض (موقع کے) منتظر ہیں اور انھوں نے کوئی تبدیلی نہیں کی تاکہ اللہ تعالیٰ سچوں کو ان کی سچائی کا بدلہ دے اور اگر چاہے تو منافقوں کو سزا دے یا ان کی توبہ قبول فرمائے، اللہ تعالیٰ بڑا ہی بخشنے والا بہت ہی مہربان ہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے کافروں کو غصے میں بھرے ہوئے ہی (نامراد) لوٹا دیا انھوں نے کوئی فائدہ نہیں پایا اور اس جنگ میں اللہ تعالیٰ خود ہی مومنوں کو کافی ہو گیا۔ اوراللہ تعالیٰ بڑی قوتوں والا، غالب ہے۔‘‘ [1] صہیب رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو یحییٰ تھی اور آپ اپنی نسبت عربوں کی طرف کرتے تھے۔ آپ کی ایک خوبی یہ بھی تھی کہ آپ مہمان نوازی بہت کیا کرتے تھے۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ان پر اعتراض کرتے ہوئے فرمایا: صہیب! تم اپنے آپ کو ابو یحییٰ کہلواتے ہو حالانکہ تمھارا کوئی بیٹا نہیں ہے۔ تم کہتے ہو کہ تم عربی ہو جبکہ تم ایک رومی ہو۔ تم کھانا بہت کھلاتے ہو اور یہ فضول خرچی ہے۔ صہیب رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ’’آپ کا یہ کہنا کہ میں ابو یحییٰ کیوں کہلواتا ہوں تو اس کا جواب یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود میری یہ کنیت رکھی تھی۔ یہ اعتراض کہ میں اپنی نسبت عربوں کی طرف کیوں کرتا ہوں تو میں نمر بن قاسط قبیلے کا ایک فرد ہوں جو موصل میں رہتا ہے۔ جب میں چھوٹا تھا تو رومی مجھے قید کر کے لے گئے تھے۔ میں اس لیے زیادہ کھانا کھلاتا ہوں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
x
صفحہعنوان
9عرش ناشر
13مقدمہ
17پہلی آیت
18نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
19سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ
19کنیت
19والد کا نام
19والدہ
20بھائی
20حالاتِ زندگی
41اسباب نزول
45ضمیمہ
52دوسری آیت
53نزول آیات کے متعلق علماء کے اقوال
54صہیب بن سنان رضی اللہ عنہ
68اس کے بعد کیا ہوا؟
69اسباب نزول
72ضمیمہ
79تیسری آیت
80نزول آیات کے متعلق علماء کے اقوال
81عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ
97اسباب نزول
101ضمیمہ
108چوتھی آیت
109آیت کے نزو ل کے متعلق علماء کے اقوال
110حضرت انس بن نضر رضی اللہ عنہ
121اسباب نزول
123ضمیمہ
130پانچویں آیت
131نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
132سیدنا عیاش بن ابی ربیعہ رضی اللہ عنہ
146نزول آیات کے اسباب
149ضمیمہ
155چھٹی آیت
156نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
158خباب بن الارت رضی اللہ عنہ
174تتمہ
188ساتویں آیت
189نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
190عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ
202نزولِ آیات کے اسباب
204ضمیمہ
207آٹھویں آیت
208آیت کی شانِ نزول
209ولید بن عقبہ رضی اللہ عنہ
217آیت کا سبب نزول
219اسباق و فوائد
226نویں آیت
227آیت کی شانِ نزول
228عبداللہ بن امیہ بن مغیرہ رضی اللہ عنہ
237اسباب نزولِ آیات
243ذیلی فائدے
248دسویں آیت
249نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
250معقل بن یسار رضی اللہ عنہ
263نزول آیات کے اسباب
266ضمیمہ
Flag Counter