Maktaba Wahhabi

162 - 373
"ثَلَاثُ سَاعَاتٍ كَانَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَانَا أَنْ نُصَلِّيَ فِيهِنَّ، أَوْ أَنْ نَقْبُرَ فِيهِنَّ مَوْتَانَا: (حِينَ تَطْلُعُ الشَّمْسُ بَازِغَةً حَتَّى تَرْتَفِعَ، وَحِينَ يَقُومُ قَائِمُ الظَّهِيرَةِ حَتَّى تَمِيلَ الشَّمْسُ، وَحِينَ تَضَيَّفُ الشَّمْسُ لِلْغُرُوبِ حَتَّى تَغْرُبَ)" "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تین اوقات میں نماز ادا کرنے اور مردوں کو دفن کرنے سے منع کیا،جب سورج طلوع ہورہا ہوحتیٰ کہ بلند ہوجائے۔جب سورج سرپر ہو حتیٰ کہ ڈھل جائے اورجب غروب ہورہاہو حتیٰ کہ مکمل غروب ہوجائے۔"[1] چوتھا وقت نماز عصر سے لے کر غروب آفتاب تک۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ا رشاد ہے: "لاَصَلاَةَ بَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّى تَرْتَفِعَ الشَّمْسُ ، وَلاَ صَلاَةَ بَعْدَ العَصْرِ حَتَّى تَغِيبَ الشَّمْسُ" "نماز فجر کے بعد کوئی نماز نہیں حتیٰ کہ آفتاب بلند ہوجائے اور نمازعصر کے بعد کوئی نماز نہیں حتیٰ کہ آفتاب غروب ہوجائے۔"[2]
Flag Counter