Maktaba Wahhabi

105 - 127
’’يقيناً ہم اللہ ہی کی ملکیت ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں یا اللہ مجھے میری مصیبت کے عوض بہتراجر دے اور اس سے بہتر بدلہ عطا فرما‘‘۔ جو آپ کی تقدیر میں لکھا جاچکا ہے وہ آپ کو پہنچ کررہےگا،جیسا کہ اللہ تعالیٰ نےارشاد فرمایا:[قُلْ لَّنْ يُّصِيْبَنَآ اِلَّا مَا كَتَبَ اللّٰهُ لَنَا ۚهُوَ مَوْلٰىنَا ۚوَعَلَي اللّٰهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ][التوبہ:51] ’’ہرگز ہمیں نہیں پہنچے گا مگر وہ ہی جو اللہ نے ہمارے لیے لکھ دیا ہے وہ ہی ہمارا کارساز ہے اور مومن اللہ ہی پر بھروسا رکھیں‘‘۔ اور فرمایا:[مَآ اَصَابَ مِنْ مُّصِيْبَةٍ فِي الْاَرْضِ وَلَا فِيْٓ اَنْفُسِكُمْ اِلَّا فِيْ كِتٰبٍ مِّنْ قَبْلِ اَنْ نَّبْرَاَهَا ۭ اِنَّ ذٰلِكَ عَلَي اللّٰهِ يَسِيْرٌ][الحدید:22] ’’نہ کوئی مصیبت دنیا میں آتی ہے نہ تمہاری جانوں میں مگر اس سے پہلے ہم اس کو پیدا کریں وہ ایک خاص کتاب میں لکھی ہوئی ہے اور یہ (کام)اللہ تعالیٰ پر آسان ہے‘‘۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’کہ اللہ تعالیٰ نے آسمان و زمین کی تخلیق یعنی بنانے سے پچاس ہزار سال قبل ہی ساری تقدیریں لکھ دیں تھیں‘‘۔ پھر کسی چیز کے جانے کا اتنا غم کیوں کہ اپنے آپ کو بیمار کرلیں یا خود کشی کریں۔ یہ چند ایک نسخے دکھوں، غموں اور پریشانیوں کے علاج کے تحریرکیے ہیں،جن کے نفاذ سے يقيناًانسان اپنی الجھی اور غمزدہ زندگی کو دوبارہ(حیاۃََ طیبۃََ)میں تبدیل کرسکتا ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں تاحیات اپنی ہدایت اور حفظ و امان میں رکھے۔
Flag Counter