Maktaba Wahhabi

عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ

مؤلف: ابو عبد اللہ عبید اللہ ابن بطۃ العکبری

ناشر: دارالمعرفہ ،پاکستان

153
1۔ اس کی صورت یہ ہے کہ نمازی پر صرف ایک ہی کپڑا ہو، پھر اس کا ایک پلو اٹھا کر کندھے پر ڈال دے اور اس کا ستر کھل جائے۔ دیکھیے: البخاری: ۳۶۷۔ غریب الحدیث لابی عبید: ۲؍۱۱۷۔ ۴۵۵۔ اور یہ کہ انسان نماز پڑھے اور اس کی قمیص کے بٹن کھلے ہوں اس نے قمیص کے اندر بھی کچھ نہ پہنا ہو اور اوپر بھی کچھ نہ ہو۔1 1۔ رواہ سلمۃ بن اکوع .....الخ۔ ابو داود: ۶۳۲۔ اسے ابن خدیج نے صحیح کہا ہے: ۷۷۷۔ إبن حبان: ۲۲۹۴۔ الحاکم: ۱؍۲۴۹۔ ۴۵۶۔ یہ کہ باریک قمیص میں نماز نہ پڑھی جائے، جس کے نیچے کچھ نہ پہنا ہو۔1 1۔ ابن قدامہ کہتے ہیں : یہ واجب ہے کہ ستر کا کپڑا ایسا ہو جس سے جلد کی رنگت چھپ جائے اور اگر کپڑا ایسا باریک ہو جس سے جلد کے سرخ یا سفید ہونے کا پتا چلتا ہو تو اس میں نماز جائز نہیں ۔ کیونکہ اس سے ستر مکمل نہیں ہوا اور اگر رنگ کا پتا نہ چلتا ہو صرف حجم وغیرہ کا اندازہ ہوتا ہو تو اس میں نماز جائز ہے۔ (المغنی: ۲؍۲۸۶) ۴۵۷۔ اور یہ کہ نماز کے لیے لوگوں کی گردنیں پھلانگی جائیں ۔1 1۔ یہ عبداللہ بن بسر کی روایت کی طرف اشارہ ہے۔ (ابو داود: ۱۱۱۸ صحیح) ۴۵۸۔ اور یہ بھی منع ہے کہ انسان دوسری صف میں کھڑا ہو جائے اور پہلی صف میں اس کے لیے جگہ موجود ہو۔1 1۔ لحدیث ابن عمر .....الخ۔ ابو داود: ۶۶۶۔ احمد: ۵۷۲۴۔ یہ حدیث صحیح ہے۔ ۴۵۹۔ اور یہ کہ انسان نماز میں دیوار کے ساتھ ٹیک لگائے (منع ہے)۔1 1۔ مصنف ابن ابی شیبۃ: ۲؍۵۰۱۔ مصنف عبدالرزاق: ۱؍۲۷۷۔ ۴۶۰۔ اور یہ کہ کوئی انسان حمام میں ، یا اونٹوں کے باڑے میں یا راستہ کے درمیان میں یا مقبر میں ، یا قصاب خانے میں یا گندگی کے ڈھیر پر، یا بیت اللہ کی چھت پر نماز پڑھے (ممنوع ہے)۔1 1۔ الترمذی: ۳۴۶۔ ابن ماجہ: ۷۴۶۔ یہ حدیث ضعیف ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تمام روئے زمین مسجد ہے سوائے مقبرہ اور حمام کے۔‘‘ (احمد: ۷۸۴۔ ترمذی: ۳۱۷)اور یہ بھی فرمایا: ’’بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ لو، مگر اونٹوں کے باڑے میں نہ پڑھو۔‘‘ (احمد: ۱۰۶۱۱)اسے ابن خزیمہ نے صحیح کہا ہے۔ (۷۹۵۔ إبن حبان: ۱۳۸۴) ۴۶۱۔ اور یہ کہ انسان اس حالت میں نماز ختم کر کے نہ جائے کہ اسے نماز میں شک ہو۔1
x
صفحہعنوان
5مقدمۃ المحقق
5خطبہ مسنونہ:
8مصنف کا تعارف اور حالات زندگی
8علمی مقام و مرتبہ:
9آپ کے اساتذہ کرام:
10آپ کے شاگرد:
10آپ کی علمی خدمات:
10آپ کی چند مشہور تالیفات:
12آپ کا عقیدہ:
12آپ کے بارے میں اہل علم کی رائے:
12ابن بطہ پر تہمت:
15ربّ یسر، وأَعِنْ ولَکَ الحمدُ
19لزوم سنت اور مذمت بدعت احادیث و آثار کی روشنی میں
87اصول سنت اور عتقاد سلف
98تقدیر پر ایمان:
130عبادات اور آداب
130اور یہ بھی سنت میں ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
141اور یہ بھی سنت ہے کہ:
142اور یہ بھی سنت ہے کہ:
143اور یہ بھی سنت ہے کہ:
144اور یہ بھی سنت ہے کہ:
160بدعت سے تحذیر
167بدعات اور اہل جاہلیت سے مشابہت:
Flag Counter