Maktaba Wahhabi

عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ

مؤلف: ابو عبد اللہ عبید اللہ ابن بطۃ العکبری

ناشر: دارالمعرفہ ،پاکستان

154
1۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’نماز میں کوئی دھوکہ نہیں ۔‘‘ (احمد: ۹۹۳۷) اس کا مطلب یہ ہے کہ نماز ایسے نہ چھوڑ کر جائے کہ اس کے دل میں ہو کہ ابھی نماز میں سے کچھ باقی ہے۔ ۴۶۲۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت فرمائی ہے داغ لگانے والی پر، لگوانے والی پر، اس سے مراد تل کے وہ نشانات ہیں جو چمڑے تلے نیلی سیاہی بھر کر بنائے جاتے ہیں اور جوڑ لگانے والی پر اور جوڑ لگوانے والی پر لعنت فرمائی ہے، اس سے مراد بالوں کے جوڑ ہیں اور نوچنے والی پر اور نوچوانے والی پر لعنت کی ہے۔ اس سے مراد ابرؤوں کے بال اکھیڑنا ہے اور دانت تیز کرنے والی پر اور تیز کروانے والی پر لعنت فرمائی ہے۔1 1۔ البخاری: ۵۹۴۷۔ مسلم: ۵۶۲۲ .....الخ)۔ ۴۶۳۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو عورت اپنے شوہر کے گھر کے علاوہ کسی دوسرے گھر میں کپڑے اتارے اس نے اپنے اس ستر (پردہ)کو ختم کر دیا جو اس کے اور رب تعالیٰ کے درمیان تھا۔1 1۔ ابو داود: ۴۰۱۰۔ ترمذی: ۲۸۰۳ حسن۔ اور جن چیزوں کا ادب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کو سکھایا ہے اور جن اعلیٰ اخلاقیات کی تعلیم دی ہے ان میں سے ۴۶۴۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ کوئی آدمی اپنے بھائی کے سامنے سے کھائے۔1 1۔ حدیث عمر بن ابی سلمۃ .....الخ۔ البخاری: ۵۳۷۶۔ مسلم: ۵۳۱۷۔ ۴۶۵۔ آپ نے حکم دیا ہے کہ برتن کے کناروں سے کھائیں اور فرمایا: ’’بے شک برکت برتن کے درمیان میں نزل ہوتی ہے۔‘‘1 1۔ رواہ الترمذی: ۱۸۰۵۔ حسن صحیح۔ ابو داود: ۳۷۷۵۔ ۴۶۶۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانے سے پہلے اور کھانے کے بعد ہاتھ دھونے کا حکم دیا ہے۔1 1۔ ابو داود: ۳۷۶۱۔ ترمذیب: ۱۸۴۶۔ ٭ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کھانے سے پہلے ہاتھ دھونے سے تنگ دستی ختم ہوتی ہے۔ 1 1۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونے سے فقر و فاقہ ختم ہوتے ہیں یہ انبیاء کی سنت ہے۔ (الاوسط للطبرانی: ۷۱۶۶۔ مجمع الزوائد: ۵؍۲۴۔ شرح السنۃ: ۱؍۳۵۰۔
x
صفحہعنوان
5مقدمۃ المحقق
5خطبہ مسنونہ:
8مصنف کا تعارف اور حالات زندگی
8علمی مقام و مرتبہ:
9آپ کے اساتذہ کرام:
10آپ کے شاگرد:
10آپ کی علمی خدمات:
10آپ کی چند مشہور تالیفات:
12آپ کا عقیدہ:
12آپ کے بارے میں اہل علم کی رائے:
12ابن بطہ پر تہمت:
15ربّ یسر، وأَعِنْ ولَکَ الحمدُ
19لزوم سنت اور مذمت بدعت احادیث و آثار کی روشنی میں
87اصول سنت اور عتقاد سلف
98تقدیر پر ایمان:
130عبادات اور آداب
130اور یہ بھی سنت میں ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
141اور یہ بھی سنت ہے کہ:
142اور یہ بھی سنت ہے کہ:
143اور یہ بھی سنت ہے کہ:
144اور یہ بھی سنت ہے کہ:
160بدعت سے تحذیر
167بدعات اور اہل جاہلیت سے مشابہت:
Flag Counter