Maktaba Wahhabi

عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ

مؤلف: ابو عبد اللہ عبید اللہ ابن بطۃ العکبری

ناشر: دارالمعرفہ ،پاکستان

155
۴۶۷۔ اور فرمایا: ’’جو قوم کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونے کی عادی ہو گئی، اللہ تعالیٰ اس وجہ سے ان سے فقر کو ختم کر دیتے ہیں ۔‘‘1 1۔ ابن ماجہ: ۳۲۶۰۔ ابو زرعہ نے کہا ہے یہ حدیث منکر ہے۔ ۴۶۸۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ ’’دسترخوان سے گرا ہوا نوالہ کھا لینا چاہیے۔‘‘ اور فرمایا: ’’جو کو یہ لقمہ کھا لے، اس سے فقر اور اس کی اولاد سے حماقت کو ختم کر دیا جاتا ہے۔‘‘1 1۔ تاریخ بغداد: ۴؍۹۱۔ حدیث موضوع۔ ۴۶۹۔ آپ نے اس حالت میں سونے سے منع فرمایا کہ انسان کے ہاتھ میں کھانے کی خوشبو لگی ہو۔1 1۔ ابو داود: ۳۸۵۴۔ اسے بغوی نے حسن کہا ہے۔ (شرح السنۃ: ۱۱؍۳۱۷) ۴۷۰۔ اور جنابت کی حالت میں کھانے اور سونے سے منع فرمایا ہے۔1 1۔ ابو داود: ۲۲۵۔ ترمذی: ۶۱۳۔ حسن صحیح۔ ۴۷۱۔ آپ کو یہ بات پسند تھی کہ اگر جنبی کھانا کھانا یا سونا چاہے تو ایسے وضو کر لے جیسے نماز کے لیے وضو کیا جاتا ہے۔1 1۔ مسلم: ۶۲۶۔۶۲۸۔ بخاری: ۲۸۹۔ ۴۷۲۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو کھجوریں ملا کر کھانے سے منع فرمایا ہے کیونکہ ایسا کرنے میں ساتھ کھانے والے کے حق میں بے ادبی ہے۔1 1۔ البخاری: ۲۴۰۹۔ مسلم: ۵۱۰۴۔ فتح الباری: ۹؍۵۷۲۔ ۴۷۳۔ اور آپ نے منع فرمایا کہ اپنے ساتھی کے لقمے کی طرف دیکھا جائے۔1 1۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی آدمی اپنے بھائی کے لقمے کے پیچھے نظر نہ دوڑائے۔‘‘ (معرفۃ الصحابۃ لابی نعیم: ۶۹۰۶) ۴۷۴۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ثرید کو ڈھانکنا پسند فرماتے تھے اور فرماتے تھے: ’’بے شک اس میں برکت نازل ہوتی ہے۔‘‘1 1۔ ابن ماجہ: ۳۲۷۶۔ ابو داود۔ ۴۷۵۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم گرم کھانے کھانے سے منع فرمایا کرتے تھے۔1
x
صفحہعنوان
5مقدمۃ المحقق
5خطبہ مسنونہ:
8مصنف کا تعارف اور حالات زندگی
8علمی مقام و مرتبہ:
9آپ کے اساتذہ کرام:
10آپ کے شاگرد:
10آپ کی علمی خدمات:
10آپ کی چند مشہور تالیفات:
12آپ کا عقیدہ:
12آپ کے بارے میں اہل علم کی رائے:
12ابن بطہ پر تہمت:
15ربّ یسر، وأَعِنْ ولَکَ الحمدُ
19لزوم سنت اور مذمت بدعت احادیث و آثار کی روشنی میں
87اصول سنت اور عتقاد سلف
98تقدیر پر ایمان:
130عبادات اور آداب
130اور یہ بھی سنت میں ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
141اور یہ بھی سنت ہے کہ:
142اور یہ بھی سنت ہے کہ:
143اور یہ بھی سنت ہے کہ:
144اور یہ بھی سنت ہے کہ:
160بدعت سے تحذیر
167بدعات اور اہل جاہلیت سے مشابہت:
Flag Counter