Maktaba Wahhabi

عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ

مؤلف: ابو عبد اللہ عبید اللہ ابن بطۃ العکبری

ناشر: دارالمعرفہ ،پاکستان

کا کام تھا۔‘‘ 1 1۔ تاریخ ابن معین روایۃ الدوری: ۱۱۶۲۔ للالکائی: ۲۸۰۴۔ الشریعۃ: ۱۸۶۱۔ ۲۳۰۔ جابر بن رفاعہ کہتے ہیں : میں نے جعفر بن محمد سے حضرت ابو بکر الصدیق اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہما کے بارے میں پوچھا: تو آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ مجھے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب نہ کرے اگر میں اُن کی محبت اور ان کے لیے دعا سے اللہ تعالیٰ کی قربت نہ حاصل کرتا ہوں ۔‘‘ 1 1۔ فضائل الصحابہ لأحمد: ۱۷۶۔ السنۃ لعبداللّٰہ: ۱۲۸۱۔ للالکائی: ۲۴۶۶۔ ۲۳۱۔ حسن بن صالح کہتے ہیں : میں نے جعفر بن محمد سے حضرت ابو بکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں پوچھا: تو آپ نے فرمایا: میں اُن تمام سے برأت کا اظہار کرتا ہوں جو خیر کے علاوہ انہیں یاد کرتے ہیں ۔‘‘ میں نے کہا: شاید آپ تقیہ کرتے ہوئے یہ کہہ رہے ہیں ؟ تو آپ نے فرمایا: پھر تو میں مشرکین میں سے ہوا۔ مجھے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب نہ ہو، اگر میں ان کی محبت سے اللہ کی قربت نہ اختیار کرتا ہوں ، لیکن یہ لوگ ہماری وجہ سے لوگوں کو کھا رہے ہیں ۔‘‘ 1 1۔ عبداللّٰہ فی السنۃ: ۱۲۸۰۔ ۲۳۲۔ ابو خالد الاحمر کہتے ہیں : ’’میں نے عبداللہ بن حسن بن حسن سے حضرت ابو بکر اور حصرت عمر رضی اللہ عنہما کے متعلق پوچھا، تو آپ نے فرمایا: ان دونوں کے لیے دعا کرو، اور جو ان کے لیے دعا نہیں کرتا، اس کی نماز جنازہ نہ پڑھو، اور ہم کل اُن لوگوں سے اعلان برأت کر دیں گے جو آج ہمیں تر نوالہ بنا رہے ہیں ۔‘‘ 1 1۔ فضائل الصحابہ للدار القطینی: ۵۹۔ النہی عن سب الأصحاب للمقدسي: ۲۵۔ ۲۳۳۔ محمد بن علی بن حسین کہتے ہیں : ’’جس نے ہمیں ابو بکر و عمر پر فضیلت دی، وہ ہمارے دادا کی سنت سے بری ٹھہرا، اور کل اللہ کے ہاں ہم اس کے ساتھ جھگڑا کرنے والے ہوں گے۔‘‘ 1 1۔ الصواعق المحرقۃ علی أہل الرفض والضلال والزندقۃ: ۲؍ ۷۰۶۔ وعند للالکائی: ۲۸۱۲۔
x
صفحہعنوان
5مقدمۃ المحقق
5خطبہ مسنونہ:
8مصنف کا تعارف اور حالات زندگی
8علمی مقام و مرتبہ:
9آپ کے اساتذہ کرام:
10آپ کے شاگرد:
10آپ کی علمی خدمات:
10آپ کی چند مشہور تالیفات:
12آپ کا عقیدہ:
12آپ کے بارے میں اہل علم کی رائے:
12ابن بطہ پر تہمت:
15ربّ یسر، وأَعِنْ ولَکَ الحمدُ
19لزوم سنت اور مذمت بدعت احادیث و آثار کی روشنی میں
87اصول سنت اور عتقاد سلف
98تقدیر پر ایمان:
130عبادات اور آداب
130اور یہ بھی سنت میں ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
141اور یہ بھی سنت ہے کہ:
142اور یہ بھی سنت ہے کہ:
143اور یہ بھی سنت ہے کہ:
144اور یہ بھی سنت ہے کہ:
160بدعت سے تحذیر
167بدعات اور اہل جاہلیت سے مشابہت:
Flag Counter