Maktaba Wahhabi

عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ

مؤلف: ابو عبد اللہ عبید اللہ ابن بطۃ العکبری

ناشر: دارالمعرفہ ،پاکستان

محمد بن یوسف الفریابی سے پوچھا گیا: آپ حضرت ابو بکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں کیا کہتے ہیں ؟ تو آپ نے فرمایا: انہیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فضیلت دی ہے۔ مجھے قریش کے ایک آدمی نے بتایا، کسی خلیفہ نے دو رافضیوں کو پکڑ لیا، اور ان سے کہا: اللہ کی قسم1۔ اگر تم سچ نہ بتاؤ گے کہ تم ابو بکر و عمر پر تنقید کیوں کرتے ہو، تو میں تمہیں قتل کر دوں گا۔ تو اُنہوں نے انکار کیا۔ اُن میں سے ایک کو آگے کر کے قتل کر دیا گیا، پھر دوسرے سے کہا: اللہ کی قسم1۔ تم مجھے سچ بتاؤ گے، ورنہ میں تمہیں تمہارے ساتھی سے ملا دوں گا۔ اُس نے کہا: کیا مجھے جان کی امان حاصل ہو گی؟ کہا: ہاں 1۔۔ کہنے لگا: ہمارا ارادہ نبی پر تنقید کا تھا، تو ہم نے کہا: لوگ ایسے ہماری بات نہیں مانیں گے۔ پس ہم اِن دو پر تنقید شروع کر دی تو لوگ ہمارے جال میں آ گئے۔‘‘ محمد بن یوسف الفریابی کہتے ہیں میری نظر میں جہمیہ اور رافضہ پکے زندیق ہیں ۔‘‘ ۲۳۴۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے کہا: ایسی قوم آئے گی، وہ لوگوں پر تنقید کریں گے۔ انہیں رافضہ کہا جائے گا۔ اگر تم انہیں پاؤ تو قتل کر دو، اس لیے کہ وہ مشرک ہیں ۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم 1۔ اُن کی نشانی کیا ہوگی؟ فرمایا: وہ بڑھا چڑھا کر تیری ایسی باتیں بیان کریں گے جو تجھ میں نہیں ہوں گی، اور پہلے لوگوں پر طعنہ زنی کریں گے۔‘‘ 1 1۔ السنۃ لابیہ أبی عاصم: ۱۰۱۳۔ الأوسط للطبراني: ۶۶۰۵۔ آجری: ۲۰۰۸۔ إبن جوزی العلل المتناہیہ: ۲۵۹۔ اس کی اسناد ضعیف ہیں ۔ الشریعہ: ۱۰۰۸۔ للالکائی: ۲۸۰۶۔ إنظر، منہاج السنۃ: ۱؍ ۳۴۔ ۲۳۵۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’یہ امت ستر سے کچھ زیادہ فرقوں میں بٹ جائے گی۔ ان میں سب سے زیادہ برے وہ لوگ ہوں گے جو ہماری محبت کا دعویٰ کریں گے، مگر ہمارے حکم کی مخالفت کریں گے۔‘‘ 1 1۔ مسائل الکرمانی: ۴۳۶۔ الشریعۃ: ۲۰۱۱۔ الحلیۃ: ۵؍۸۔ ۲۳۶۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ہماری وجہ سے دو قسم کے لوگ ہلاک ہوں گے۔ ایک
x
صفحہعنوان
5مقدمۃ المحقق
5خطبہ مسنونہ:
8مصنف کا تعارف اور حالات زندگی
8علمی مقام و مرتبہ:
9آپ کے اساتذہ کرام:
10آپ کے شاگرد:
10آپ کی علمی خدمات:
10آپ کی چند مشہور تالیفات:
12آپ کا عقیدہ:
12آپ کے بارے میں اہل علم کی رائے:
12ابن بطہ پر تہمت:
15ربّ یسر، وأَعِنْ ولَکَ الحمدُ
19لزوم سنت اور مذمت بدعت احادیث و آثار کی روشنی میں
87اصول سنت اور عتقاد سلف
98تقدیر پر ایمان:
130عبادات اور آداب
130اور یہ بھی سنت میں ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
141اور یہ بھی سنت ہے کہ:
142اور یہ بھی سنت ہے کہ:
143اور یہ بھی سنت ہے کہ:
144اور یہ بھی سنت ہے کہ:
160بدعت سے تحذیر
167بدعات اور اہل جاہلیت سے مشابہت:
Flag Counter