Maktaba Wahhabi

عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ

مؤلف: ابو عبد اللہ عبید اللہ ابن بطۃ العکبری

ناشر: دارالمعرفہ ،پاکستان

محبت میں افراط کرنے والا، دوسرا بغض میں آگے بڑھ جانے والا۔‘‘ 1 1۔ السنۃ لعبداللّٰہ بن أحمد: ۱۲۴۰۔ یہ اثر صحیح ہے۔ ۲۳۷۔ کہتے ہیں ہم سے: ’’ابو بکر عبداللہ بن محمد بن زیادہ نیشاپوری نے حدیث بیان کی، اُن کو عبدالملک بن عبدالحمید المیمونی نے خبر دی، وہ کہتے ہیں : مجھ سے امام احمد بن حنبل نے کہا: اے ابو الحسن1۔ جب کسی ایسے آدمی کو دیکھو، جو اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو برے الفاظ میں یاد کر رہا ہو تو اس کے مسلمان ہونے میں شک کرو۔‘‘ 1 1۔ للالکائی: ۲۳۵۹۔ الحجۃ فی بیان المحبۃ: ۲؍ ۳۹۷۔ ۲۳۸۔ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ’’قیامت قائم ہونے سے قبل ایک قوم نکلے گی، انہیں رافضہ کہا جائے گا، وہ اسلام سے بری ہوں گے۔‘‘ 1 1۔ السنۃ لعبداللّٰہ: ۱۲۳۶۔ عقیلی، ذہبی اور بوصیری نے اسے ضعیف کہا ہے۔ مذکورہ بالا اور ان معنی میں وارد دیگر روایات میں سے کچھ کی اسناد میں اگرچہ کمزوری پائی جاتی ہے، لیکن معنوی لحاظ سے یہ بالکل درست ہیں اور ان کی تائید قران سے ہوتی ہے، فرمان الٰہی ہے: ﴿مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ وَالَّذِیْنَ مَعَہٗ اَشِدَّآئُ عَلَی الْکُفَّارِ رُحَمَآئُ بَیْنَہُمْ تَرَاہُمْ رُکَّعًا سُجَّدًا یَّبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللّٰہِ وَرِضْوَانًا سِیْمَاہُمْ فِیْ وُجُوْہِہِمْ مِّنْ اَثَرِ السُّجُودِ ذٰلِکَ مَثَلُہُمْ فِی التَّوْرَاۃِ وَمَثَلُہُمْ فِی الْاِِنْجِیلِ کَزَرْعٍ اَخْرَجَ شَطْئَہٗ فَاٰزَرَہٗ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوٰی عَلٰی سُوقِہٖ یُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِیَغِیْظَ بِہِمُ الْکُفَّارَوَعَدَ اللّٰہُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنْہُمْ مَّغْفِرَۃً وَّاَجْرًا عَظِیْمًاo﴾ (الفتح: ۲۹) ’’محمد اللہ کا رسول ہے اور وہ لوگ جو اس کے ساتھ ہیں کافروں پر بہت سخت ہیں ، آپس میں نہایت رحم دل ہیں ، تو انھیں اس حال میں دیکھے گا کہ رکوع
x
صفحہعنوان
5مقدمۃ المحقق
5خطبہ مسنونہ:
8مصنف کا تعارف اور حالات زندگی
8علمی مقام و مرتبہ:
9آپ کے اساتذہ کرام:
10آپ کے شاگرد:
10آپ کی علمی خدمات:
10آپ کی چند مشہور تالیفات:
12آپ کا عقیدہ:
12آپ کے بارے میں اہل علم کی رائے:
12ابن بطہ پر تہمت:
15ربّ یسر، وأَعِنْ ولَکَ الحمدُ
19لزوم سنت اور مذمت بدعت احادیث و آثار کی روشنی میں
87اصول سنت اور عتقاد سلف
98تقدیر پر ایمان:
130عبادات اور آداب
130اور یہ بھی سنت میں ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
141اور یہ بھی سنت ہے کہ:
142اور یہ بھی سنت ہے کہ:
143اور یہ بھی سنت ہے کہ:
144اور یہ بھی سنت ہے کہ:
160بدعت سے تحذیر
167بدعات اور اہل جاہلیت سے مشابہت:
Flag Counter