Maktaba Wahhabi

عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ

مؤلف: ابو عبد اللہ عبید اللہ ابن بطۃ العکبری

ناشر: دارالمعرفہ ،پاکستان

کہیں اللہ نے اس کے ساتھ مثال دینے سے کیا ارادہ کیا ہے؟ اسی طرح اللہ گمراہ کرتا ہے جسے چاہتا ہے اور ہدایت دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور تیرے رب کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا اور یہ باتیں بشر کی نصیحت ہی کے لیے ہیں ۔‘‘ ﴿ہُوَ الَّذِیْٓ اَنْزَلَ السَّکِیْنَۃَ فِیْ قُلُوْبِ الْمُؤْمِنِیْنَ لِیَزْدَادُوْٓا اِِیْمَانًا مَّعَ اِِیْمَانِہِمْ وَلِلّٰهِ جُنُوْدُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَکَانَ اللّٰہُ عَلِیْمًا حَکِیْمًاo﴾ (الفتح: ۴) ’’وہی ہے جس نے ایمان والوں کے دلوں میں سکینت نازل فرمائی، تاکہ وہ اپنے ایمان کے ساتھ ایمان میں زیادہ ہو جائیں اور آسمانوں اور زمین کے لشکر اللہ ہی کے ہیں اور اللہ ہمیشہ سے سب کچھ جاننے والا، کما ل حکمت والا ہے۔‘‘ ۲۴۳۔ حضرت معاذ بن جبل نے ایک آدمی سے کہا: ’’ہمارے ساتھ ایک گھڑی بیٹھو ہم ایمان تازہ کریں ۔‘‘ مطلب یہ ہے کہ اللہ کو یاد کریں اور ایمان زیادہ ہو۔ ہر وہ چیز جو بڑھتی ہے، وہ کم بھی ہوتی ہے۔‘‘ 1 1۔ الإبانۃ الکبری: ۱۱۴۲۔ السنۃ لعبداللّٰه: ۷۷۳۔ أبو عبید فی الإیمان: ۲۰۔ الإیمان إبن أبی شیبۃ: ۱۰۵۔ اس کی اسناد صحیح ہیں ۔ ۲۴۴۔ پھر ایمان میں استثناء کا مسئلہ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان یوں کہے: ’’ان شاء اللہ میں مومن ہوں ۔‘‘ ۲۴۵۔ حضرت عبداللہ بن مسعود یونہی فرمایا کرتے تھے۔ 1 1۔ ابن بطۃ الإبانۃ الکبری: ۱۱۸۸۔ السنۃ لعبداللّٰہ: ۶۳۴۔ حضرت حسن بصری کہتے ہیں : حضرت ابن مسعود کے پاس ایک آدمی نے کہا: میں مومن ہوں ۔ آپ سے کہا گیا: یہ آدمی خیال کرتا ہے کہ میں مومن ہوں ۔ آپ نے فرمایا: اس
x
صفحہعنوان
5مقدمۃ المحقق
5خطبہ مسنونہ:
8مصنف کا تعارف اور حالات زندگی
8علمی مقام و مرتبہ:
9آپ کے اساتذہ کرام:
10آپ کے شاگرد:
10آپ کی علمی خدمات:
10آپ کی چند مشہور تالیفات:
12آپ کا عقیدہ:
12آپ کے بارے میں اہل علم کی رائے:
12ابن بطہ پر تہمت:
15ربّ یسر، وأَعِنْ ولَکَ الحمدُ
19لزوم سنت اور مذمت بدعت احادیث و آثار کی روشنی میں
87اصول سنت اور عتقاد سلف
98تقدیر پر ایمان:
130عبادات اور آداب
130اور یہ بھی سنت میں ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
141اور یہ بھی سنت ہے کہ:
142اور یہ بھی سنت ہے کہ:
143اور یہ بھی سنت ہے کہ:
144اور یہ بھی سنت ہے کہ:
160بدعت سے تحذیر
167بدعات اور اہل جاہلیت سے مشابہت:
Flag Counter