Maktaba Wahhabi

اصول السنہ

مؤلف: ابوبکر عبد اللہ بن زبیر الحمیدی

ناشر: سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ

سال شائع: 2016ء

مترجم: محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم تقدیم محدث العصر وصی اللہ بن محمد عباس حفظہ اللہ الحمدللّٰہ رب العلمین والصلاۃ والسلام علی خیر خلقہ محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم وعلی آلہ وصحبہ أجمعین وبعد: محترم ڈاکٹر ابوخزیمہ عمران معصوم انصاری سلمہ اللہ نے میرے پاس ’’أصول السنۃ للامام الحمیدی‘‘ ترجمہ اور تعلیق کے بعد نظرثانی کے لیے بھیجا ۔ اس کا ترجمہ محترم محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی اور محترم ابوخزیمہ نے کیا ہے معقول اور معتدل حاشیہ سے بھی نوازا۔ اللہ رب العزت ان بھائیوں اور ان کے معاونین و رفقائے کار کو اپنی توفیقِ خاص سے نوازے کہ انھوں نے عقیدہ سلف کے متعلق کتابوں کے ترجمہ اور تصحیح و تحشیہ کا پروگرام بنایا ہے۔ اور کئی اور کتابوں کو اسی نہج پر تیار کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی سلفی غیرت میں مزید اضافہ فرمائے اور ان کی نیک نیتوں اور مبارک پروگرام کی تکمیل میں ان کی مدد فرمائے ۔اس کام کو دیکھ کر اور مزید اعمال کے پروگرام کومعلوم کرکے
x
صفحہعنوان
9تقدیم محدث العصر وصی اللہ بن محمد عباس حفظہ اللہ
11تصدیر محدث العصر عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ
14مقدمہ
19اداریہ
21امام حمیدی کے حالات
21نام:
21شیوخ کرام:
21تلامذہ:
22وفات:
22مقام و مرتبہ:
23امام حمیدی امام الجرح والتعدیل تھے :
24امام حمیدی کے وراق:
24تنبیہ :
25تصانیف:
25۱:مسندحمیدی:
26مسند حمیدی میں منہج:
27۲:علوم حدیث پر بحث
27۳:امام سفیان بن عیینہ کی علوم حدیث اور فقہ کے متعلق آراء نقل کرنا :
28۲:اصول السنۃ :
28رسالہ اصول السنۃ کی امام حمیدی کی طرف نسبت :
29رسالے کا نام:
29رسالے کی اہمیت :
30اصول السنۃ کاقلمی نسخہ :
32اصول السنۃ
33بشر بن موسی کا تعارف:
34[تقدیر پرایمان ]
41[ایمان قول و عمل کا نام ہے ]
44[ایمان میں کمی اور زیادتی]
47[عمل سنت کے مطابق ہونا چاہیے ]
50[فضیلت صحابہ رضی اللہ عنھم ۔ صحابہ کو برا بھلا کہنا کبیرہ گناہ ہے]
59[قرآن اللہ کا کلام ہے]
65[امام سفیان بن عیینہ کاقول ایمان کے متعلق]
66[مومن قیامت کو اپنے رب کا دیدار کریں گے]
68[صفات باری تعالیٰ کا اثبات]
73[اہل السنہ اور خوارج کے درمیان فرق]
76[ارکان اسلام کے تارک پر حجت کب قائم ہو گی؟]
Flag Counter