۵:شیخ الاسلام ابن تیمیہ نے اس رسالے کو امام حمیدی سے ثابت کیا ہے (مجموع الفتاوی :۴؍۶)۶:امام ابن قیم الجوزیہ نے بھی اس رسالے سے کچھ نقل کیا ہے (اجتماع جیوش الاسلامیہ ،ص:۸۶)۷:امام ذھبی نے بھی اس رسالے کو امام حمیدی کی طرف منسوب کیا ہے (تذکرۃ الحفاظ: ۲؍۴۱۴،ترجمہ:۴۱۹،العلو،ص:۱۸۰،الاربعین فی صفات رب العالمین ،ص:۷۷)رسالے کا نام: بشر بن موسی نے اپنے استاد محترم امام حمیدی سے اس رسالے کا نام ’’اصول السنۃ‘‘بیان کیا ہے ۔رسالے کی اہمیت :یہ رسالہ بہت زیاد اہمیت کا حامل ہیں کیونکہ ۱:یہ سلفی و اہل الحدیث کے عقائد پر مشتمل ہے ۔۲:یہ ایک بہت بڑے امام کی تالیف ہے ۔۳:عقیدے کے باب میں بہت زیادہ محدثین نے اس رسالے پر اعتماد کیا ہے اور امام حمیدی کے اقوال کو اپنی کتب کی زینت بنایا ہے۔ ۴:اس میں امام حمیدی کے اپنے عقیدے و منھج کا بیان ہے ۔۵:یہ رسالہ سلف صالحین کے ہاں مقبول تھا اور اولین محدثین میں سے ایک محدث کا ہے ۔امام حمیدی رحمہ اللہ کے مزید حالات کے لیے دیکھیں تقریب التھذیب(۱؍۴۱۵)،خلاصۃ تھذیب الکمال(۲؍۵۶،الکاشف (۲؍۸۶)