Maktaba Wahhabi

اصول السنہ

مؤلف: ابوبکر عبد اللہ بن زبیر الحمیدی

ناشر: سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ

سال شائع: 2016ء

مترجم: محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی

یتکلم فیہ۔‘‘امام حمیدی اس کے بارے کلام(یعنی جرح) کرتے تھے۔ (التاریخ الکبیر :۱؍۵۱،ضعفاء الصغیر للبخاری رقم:۳۲۱) محمد بن عبدالرحمن بن البیلمانی کے بارے میں امام بخاری لکھتے ہیں : ’’ کان الحمیدی یتکلم فیہ ۔‘‘(التاریخ الکبیر :۱؍۸۸،نیز دیکھیں ج۲ص۴۶) زید بن طلحہ التیمی کے بارے میں امام بخاری لکھتے ہیں:اس کی نسبت ہم سے امام حمیدی نے بیان کی ہے ۔(التاریخ الکبیر : ۳؍۱۵۳) عبدالمجید بن عبدالعزیز بن ابی رواد المکی کے بارے میں امام بخاری لکھتے ہیں کہ امام حمیدی اس کے متعلق کلام(یعنی جرح)کرتے تھے۔ (التاریخ الکبیر ، ۶؍۴۱) مسلم بن یسار المکی کے بارے میں امام بخاری لکھتے ہیں کہ امام حمیدی نے اپنے استاد امام ابن عیینہ سے بیان کیا کہ وہ مسلم بن یسار بن شکرہ تھے (التاریخ الکبیر :۷؍۱۱۸) ۳:الجرح والتعدیل لابن ابی حاتم میں بھی کافی جگہوں پر امام حمیدی کی جرح و تعدیل کے متعلق آراء منقول ہیں ۔مثلاً ۶؍۵۱،ج۱۱ص۲۸۸، ۱۳؍۱۰۶۔ ان تین حوالوں سے معلوم ہوا کہ امام حمیدی جرح تعدیل کے ماہر تھے اور رواۃ کے احوال سے اچھی طرح واقف تھے ۔ امام حمیدی کے وراق: محمد بن ادریس ابوبکر آپ کے وراق تھے ۔ (الجرح والتعدیل لابن ابی حاتم :۱۵؍۲۶۳) تنبیہ : حبیب الرحمن الاعظمی دیوبندی حنفی صاحب نے امام حمیدی کو مغلوب الغضب
x
صفحہعنوان
9تقدیم محدث العصر وصی اللہ بن محمد عباس حفظہ اللہ
11تصدیر محدث العصر عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ
14مقدمہ
19اداریہ
21امام حمیدی کے حالات
21نام:
21شیوخ کرام:
21تلامذہ:
22وفات:
22مقام و مرتبہ:
23امام حمیدی امام الجرح والتعدیل تھے :
24امام حمیدی کے وراق:
24تنبیہ :
25تصانیف:
25۱:مسندحمیدی:
26مسند حمیدی میں منہج:
27۲:علوم حدیث پر بحث
27۳:امام سفیان بن عیینہ کی علوم حدیث اور فقہ کے متعلق آراء نقل کرنا :
28۲:اصول السنۃ :
28رسالہ اصول السنۃ کی امام حمیدی کی طرف نسبت :
29رسالے کا نام:
29رسالے کی اہمیت :
30اصول السنۃ کاقلمی نسخہ :
32اصول السنۃ
33بشر بن موسی کا تعارف:
34[تقدیر پرایمان ]
41[ایمان قول و عمل کا نام ہے ]
44[ایمان میں کمی اور زیادتی]
47[عمل سنت کے مطابق ہونا چاہیے ]
50[فضیلت صحابہ رضی اللہ عنھم ۔ صحابہ کو برا بھلا کہنا کبیرہ گناہ ہے]
59[قرآن اللہ کا کلام ہے]
65[امام سفیان بن عیینہ کاقول ایمان کے متعلق]
66[مومن قیامت کو اپنے رب کا دیدار کریں گے]
68[صفات باری تعالیٰ کا اثبات]
73[اہل السنہ اور خوارج کے درمیان فرق]
76[ارکان اسلام کے تارک پر حجت کب قائم ہو گی؟]
Flag Counter