جائے اور وہ اس سے راضی ہو،یہ طواغیت اپنے عبادت گزاروں کو ایمان کی روشنی سے نکال کر جہالت‘ کفر‘ نفاق اور غفلت کی تاریکیوں کی طرف لاتے ہیں ‘ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ارشاد ہے:﴿وَالَّذِينَ كَفَرُوا أَوْلِيَاؤُهُمُ الطَّاغُوتُ يُخْرِجُونَهُم مِّنَ النُّورِ إِلَى الظُّلُمَاتِ ۗ أُولَـٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ﴾[1]اور کافروں کے اولیاء طاغوت ہیں جو انہیں روشنی سے نکال کر تاریکیوں کی طرف لاتے ہیں ، یہ جہنمی لوگ ہیں جو اس میں ہمیشہ ہمیش رہیں گے۔میں نے اس بحث کو دو مباحث میں تقسیم کیا ہے، اور ہر مبحث کے تحت حسب ذیل مطالب ہیں :٭پہلا مبحث: ایمان کا نورپہلا مطلب: ایمان کا مفہوم۔