(۲) نفاق عملی: یہ بڑے بڑے کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔ابن جریج فرماتے ہیں :’’منافق کے گفتار و کردار‘ ظاہر و باطن‘ مدخل و مخرج اور حاضر و غائب میں تضاد ہواکرتا ہے۔‘‘[1]نفاق کی دو قسمیں ہیں :۱- نفاق اکبر:جو منافق کو ملت اسلامیہ سے خارج کردیتا ہے۔۲- نفاق اصغر: جو اسے ملت سے خارج نہیں کرتا۔[2]دوم : زندیق کا مفہوم:’’زندیق‘‘(زاءؔ کے کسرہ کے ساتھ) فرقۂ ثنویہ کے فرد‘ یا نور و ظلمت کے قائل‘ یا ربوبیت اور یوم آخرت کے منکر‘ یا کفر چھپانے اور ایمان ظاہر کرنے والے کو کہتے ہیں ۔[3]