| ایسی صورت میں ایمان کی تفسیر پوشیدہ عقائد سے کی جائے گی، جیسے اللہ ، اس کے فرشتوں ، اس کی کتابوں ، اس کے رسولوں ، یوم آخرت اور اچھی و بری تقدیر پر ایمان رکھنا، جیسا کہ اللہ عز و جل کا رشاد ہے: ﴿وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ﴾ [1] جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال انجام دیئے۔ اور اسلام کی تفسیر اعضاء و جوارح کے ظاہری اعمال سے کی جائے گی، جیسے شہادتین کا اقرار، نماز،زکاۃ، روزہ، حج اور ان کے علاوہ دیگر اعمال،[2] جیسے اللہ تبارک و تعالیٰ کاارشاد ہے: ﴿إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ﴾ الآیۃ [3] بیشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور مومن مرد اور مومن عورتیں ۔ |
| Book Name | ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں |
| Writer | سعید بن علی بن وہف القحطانی |
| Publisher | مکتبہ توعیۃ الجالیات |
| Publish Year | |
| Translator | عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی |
| Volume | |
| Number of Pages | 139 |
| Introduction |