Maktaba Wahhabi

دوستی اور دشمنی کا اسلامی معیار

مؤلف: فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی

ناشر: مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام

ترجمہ:( اور جو ایمان کے ساتھ کفر کر بیٹھے اس کے تمام عمل برباد ہوجائیں گے اور وہ آخرت میں خسارہ پانے والوں کی صف میں ہوگا) ہماری اس تقریر سے قارئینِ کرام کو نواقضِ ایمان کی خطرناکی اور بھیانک پن کااندازہ ہوگیا ہوگا،اور ظاہر ہے کہ ایمان تو اصل واساس کی حیثیت رکھتا ہے اور صحیح مسلم کی حدیث [ولا تدخلوا الجنۃ حتی تؤمنوا] کے بمصداق ایمان کے بغیر کسی شخص کو جنت کا داخلہ نصیب نہیں ہوگا، لیکن جس کا ایمان ہی کسی ناقض امر کے ارتکاب کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائے ،تو اسے نہ تو دنیا کی سعادت میسر آئے گی نہ آخرت کی فلاح و نجاح، لہذا ایک مکلف کو جس طرح ایمان وعقیدہ کی معرفت اور اس کی لذت وحلاوت سے سرشار ہونا ضروری ہے ،اس قدر ’’نواقضِ ایمان‘‘ یعنی ایمان کو توڑنے اور زائل کرنے والے امور کی پہچان ضروری ہے،تاکہ وہ ان خطرناک امور میں سے کسی بھی امر کے ارتکاب سے بچ سکے، اور اپنے ایمان کو محفوظ ومقبول بنالے،بصورت ِدیگر ایمان کا خاتمہ اور اسکے نتیجہ میں ابدی بربادی کا ناقابلِ تلافی نقصان کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ واضح ہوکہ نواقض ،ناقض کی جمع ہے،ناقض ہر اس چیز کو کہتے ہیں جو کسی بھی مبرم اور قطعی امر یا عقدیا ٹھوس عمارت کو توڑدے۔’’ نواقضِ ایمان‘‘ سے مراد وہ امورہیں جن میں سے کسی ایک کو اپنانے سے،ایمان جیسی ٹھوس چیز ٹوٹ جاتی ہے ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث میں اس اصطلاح کا ذکر ملتا ہے :
x
صفحہعنوان
6مقدمہ طبعِ سوم
20دوستی اور دشمنی کی علامات
21کفار سے محبت کی علامات
21(۱)لباس و گفتار کی تقلید
22( ۲ ) ان کے علاقوں میں اقا مت اختیا ر کرنا
23( ۳ ) محض تفر یح کی خا طر کفار کے علا قو ں کا سفر اختیار کرنا
24( ۴ ) مسلما نو ں کے مقا بلے میں کفار کی مد د کر نا اور ان کا دفاع کر نا
24( ۵ ) کفار کی مدد چا ہنا اور ان پر اعتماد کر نااور انہیں مسلما نو ں کے خفیہ رازوں سے متعلق عہدوں پر فا ئز کرنا اور انہیں اپنا ہم رازیا مشیر بنا نا
27(۶)کفار کے ہا ں مروجہ تا ر یخ کو اپنا نا:
28( ۷ ) کفا ر کے تہو ار میں شر کت
29( ۸ ) کفار کی مدح سرائی اور ان کی تہذ یب و تمد ن کی تعر یف و تشہیر
31(۹)کفا ر کے نا م ر کھنا :
32(۱۰)کفار کے حق میں د عا کرنا:
33مومنین سے محبت کی علامات
33( ۱ ) سر ز مینِ کفر کو چھو ڑ کر مسلما نو ں کے علاقو ں کی طرف منتقل ہو نا
35(۲) مسلما نوں کے سا تھ حسن تعا و ن
35( ۳ ) مسلما نو ں کی تکلیف پر غمز د ہ ہو نا اور انکی خوشی پر خوش ہو نا
36( ۴ ) جذ بۂ خیر خوا ہی :
38( ۵ ) عز ت وا حترام کی فضا ء
39( ۶ ) ہر حا ل میں و فا دار ی :
40( ۷ ) ز یار ت و ں اور ملاقا تو ں کا تسلسل
41( ۸ ) با ہمی حقو ق کا ا حترام :
42( ۹ ) کمز و ر کے سا تھ مشفقا نہ بر تا ؤ :
43( ۱۰ ) د عاء خیر :
48دوستی یا دشمنی کا حقدار ہونے کے اعتبار سے لوگوں کی اقسام
48(۱) خا لص محبت کئے جانے کے مستحق افراد
50(۲) صرف بغض و عداوت ر کھے جانے کے اہل افراد
51(۳) و ہ افراد جو محبت اور عداوت د و نو ں کے مستحق ہیں
Flag Counter