Maktaba Wahhabi

اصول فقہ (محمد علی )

مؤلف: محمد علی

ناشر: آن لائن ایڈیشن

110
تقلید کے دلائل عقیدے میں تقلید ناجائز ہے جیسا کہ کئی آیات میں مذکور ہے، البتہ احکامِ شرعیہ میں اس کا جواز مندرجہ ذیل نصوص سے ثابت ہے : ﴿ فَاسْأَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِن كُنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ ﴾21:7 (پس تم اہلِ ذکر سے پوچھ لو اگر تمہیں خود علم نہ ہو) یہاں یہ سوال اٹھ سکتا ہے کہ آیت سے مراد اہلِ کتاب ہیں، تو اس کا اطلاق مسلمانوں پر کیسے ہو سکتا ہے ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ صحیح ہے کہ یہ آیت اہلِ کتاب کے بارے میں نازل ہوئی مگر قاعدہ ہے : العبرۃ بعموم اللفظ لا بخصوص السبب( لفظ کے عموم کا اعتبار ہو گا نہ شانِ نزول کی خصوصیت کا)۔ یہاں أھل الذکر کے عموم میں مسلمان بھی شامل ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿ وَأَنزَلْنَا إِلَيْكَ الذِّكْرَ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ إِلَيْهِمْ ﴾16:44 (یہ ذکر(قرآن) ہم نے آپ کی طرف اتارا ہے کہ لوگوں کی جانب جو نازل فرمایا گیا ہے آپ اسے کھول کھول کر بیان کر دیں ) یہاں اللہ تعالیٰ نے قرآن کو’’ ذکر‘‘ سے موسوم کیا ہے چنانچہ یہاں سے مسلمانوں کا ’’ اہلِ ذکر ‘‘ میں سے ہونا ثابت ہے۔ یہاں یہ نہ کہا جائے کہ آیت ایمان کے بارے وارد ہوئی ہے، تو اسے احکام کے موضوع میں کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے ؟ یہ اس لئے کیونکہ آیت کا موضوع ایمان نہیں بلکہ معرفت ہے یعنی آیت میں لاعلموں کو اہلِ علم سے پوچھنے کو کہا گیا ہے کیونکہ کلمہ فاسألوا)پوچھو) عام ہے اور اس میں احکام شرعیہ بھی شامل ہیں۔ نیز حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے یہ روایت ہے کہ ایک شخص جنابت کی حالت میں تھا اور اس کے سر پر چوٹ تھی، غسل کے وقت اس نے بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے پوچھا کہ کیا اس پر کوئی رخصت ہے جس پر انھوں نے انکار کیا) یعنی اسے پورا غسل کرنا پڑے گا)۔ اس غسل کے بعد وہ ہلاک ہو گیا۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ إنما کان یکفیہ أن یتیمم ویعصب علی رأسہ خرقۃ فیمسح علیھا ویغسل سائر جسدہ، ألا سألوا إذا لم یعلموا ؟ إنما شفاء العی السؤال ‘‘(أبو داود)
x
صفحہعنوان
1دیباچہ
3مقدمہ
7اصولِ فقہ
7اصولِ فقہ کی تعریف
10باب اوّل: حاکم
11محکوم فیہ
14محکوم علیہ
17اشیاء کا اصل حکم
18افعال کا اصل حکم
20حکمِ شرعی
20حکمِ شرعی کی تعریف
21خطابِ تکلیف
21فرض
22مندوب
23حرام
23مکروہ
24مباح
27قرینہ
27طلبِ جازم کے قرائن
32طلبِ غیر جازم کے قرائن
33تخییر کے قرائن
35خطابِ وضع
35سبب
36شرط
39مانع
40صحت، بطلان اور فساد
42عزیمت اور رخصت
44قاعدہ کلیہ
47باب دوم: شرعی دلائل
47دلیل کی تعریف
48اصول میں قطعی دلائل کا وجوب
49قرآن
49قرآن کی تعریف
51سنت
51سنت کی تعریف
57حدیث متواتر کی تعریف
57حدیث مشہور کی تعریف
58حدیث احد کی تعریف
58حدیث صحیح کی تعریف
58حدیث حسن کی تعریف
59حدیث ضعیف کی تعریف
62اجماعِ صحابہ رضی اللہ عنہم
62اجماع کی تعریف
64اجماع صحابہ رضی اللہ عنہم کی تعریف
65اجماعِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی مثالیں
65قیاس
65قیاس کی تعریف
69علت کی شرائط
71علت کی اقسام
75علت اور حکمت میں فرق
78وہ جو دلیل نہیں ہے
79اجماعِ امت / اجماعِ علماء
81اجماع اہلِ بیت
84قولِ صحابی
85شرائع ما قبل
90استحسان
92مصلحہ مرسلہ
96باب سوم: فہمِ دلیل
96منطوق
96منطوق کی تعریف
97مفہوم
97مفہوم کی تعریف
97دلالتِ اقتضاء
97دلالتِ اقتضاء کی تعریف
98دلالتِ تنبیہ و ایماء
98دلالتِ تنبیہ و ایماء کی تعریف
99دلالتِ اشارہ
99دلالتِ اشارہ کی تعریف
100مفہومِ موافقہ
100مفہومِ موافقہ کی تعریف
102مفہومِ مخالفہ
102مفہومِ مخالفہ کی تعریف
103غایت
105باب چہارم: اجتہاد
105اجتہاد کی تعریف
106اجتہاد کے دلائل
107اجتہاد کی شرائط
107مجتہد کی اقسام
109تقلید
109تقلید کی تعریف
110تقلید کے دلائل
111تقلید اصل نہیں
112ایک مسئلے میں ایک ہی مجتہد کی تقلید
112مسئلہ کی تعریف
112مقلد کی اقسام
114ما حصل
Flag Counter