Maktaba Wahhabi

اصول فقہ (محمد علی )

مؤلف: محمد علی

ناشر: آن لائن ایڈیشن

اجماعِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی مثالیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد کبار صحابہ رضی اللہ عنہم سقیفہ بنی ساعدہ کی طرف تشریف لے گئے اور خلیفہ کے تقرر میں تین دن مصروف رہے، باوجود کہ میت کی تدفین واجب ہے۔ چونکہ تمام صحابہ رضی اللہ عنہم کا کسی ناجائز فعل پر جمع ہونا ناممکن ہے، اس لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تدفین سے قبل خلیفہ کا تقرر، ان کے اجماع پر دلالت کر رہا ہے۔ اسی طرح حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے خلافت کے لئے چھ ایسے صحابہ رضی اللہ عنہم کو نامزد کیا جو عشرہ مبشرہ میں سے تھے۔ انہیں یہ حکم دیا کہ تین دن کے اندر جب یہ لوگ کسی ایک شخص کی بیعت پر متفق ہو جائیں، پھر اگر ان میں سے کوئی صحابی رضی اللہ عنہ اس سے تنازع کرے، تو اس کی گردن اڑا دو اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس بات پر تمام صحابہ رضی اللہ عنہم نے سکوت اختیار کیا۔ کسی مسلمان کو ناحق قتل کرنا حرام ہے، البتہ ان کا مرتبہ عام مسلمانوں سے بلند ہونے کے باوجود صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اس قتل کے حکم پر خاموش رہے، یہ واقع ان کے اجماع سکوتی کی دلیل ہے۔ لہذ ا ان دونوں واقعات سے تین دن کے اندر خلیفہ کے تقرر کا وجوب اجماع صحابہ رضی اللہ عنہم سے ثابت ہوا۔ نیز اجماعِ صحابہ رضی اللہ عنہم سے یہ قاعدہ لیا گیا ہے : أمر الإمام یرفع الخلاف (امام کا حکم اختلاف کو ختم کرتا ہے)۔ یعنی صرف خلیفہ ہی احکام و قوانین کی تبنی کا اختیار رکھتا ہے، نہ کوئی اور مثلاً مجلسِ امت( مجلسِ شوریٰ)۔ قیاس قیاس کی تعریف ھو إلحاق أمر بآخر فی الحکم الشرعی لإتحاد بینھما فی العلۃ ( علت کے اتحاد کی وجہ سے، حکمِ شرعی میں، ایک امر کو دوسرے سے ملحق کرنا)۔ دوسرے لفظوں میں حکم شرعی کے باعث میں اتحاد کی وجہ سے ان دونوں مسائل کو آپس میں ملحق کرنا۔
x
صفحہعنوان
1دیباچہ
3مقدمہ
7اصولِ فقہ
7اصولِ فقہ کی تعریف
10باب اوّل: حاکم
11محکوم فیہ
14محکوم علیہ
17اشیاء کا اصل حکم
18افعال کا اصل حکم
20حکمِ شرعی
20حکمِ شرعی کی تعریف
21خطابِ تکلیف
21فرض
22مندوب
23حرام
23مکروہ
24مباح
27قرینہ
27طلبِ جازم کے قرائن
32طلبِ غیر جازم کے قرائن
33تخییر کے قرائن
35خطابِ وضع
35سبب
36شرط
39مانع
40صحت، بطلان اور فساد
42عزیمت اور رخصت
44قاعدہ کلیہ
47باب دوم: شرعی دلائل
47دلیل کی تعریف
48اصول میں قطعی دلائل کا وجوب
49قرآن
49قرآن کی تعریف
51سنت
51سنت کی تعریف
57حدیث متواتر کی تعریف
57حدیث مشہور کی تعریف
58حدیث احد کی تعریف
58حدیث صحیح کی تعریف
58حدیث حسن کی تعریف
59حدیث ضعیف کی تعریف
62اجماعِ صحابہ رضی اللہ عنہم
62اجماع کی تعریف
64اجماع صحابہ رضی اللہ عنہم کی تعریف
65اجماعِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی مثالیں
65قیاس
65قیاس کی تعریف
69علت کی شرائط
71علت کی اقسام
75علت اور حکمت میں فرق
78وہ جو دلیل نہیں ہے
79اجماعِ امت / اجماعِ علماء
81اجماع اہلِ بیت
84قولِ صحابی
85شرائع ما قبل
90استحسان
92مصلحہ مرسلہ
96باب سوم: فہمِ دلیل
96منطوق
96منطوق کی تعریف
97مفہوم
97مفہوم کی تعریف
97دلالتِ اقتضاء
97دلالتِ اقتضاء کی تعریف
98دلالتِ تنبیہ و ایماء
98دلالتِ تنبیہ و ایماء کی تعریف
99دلالتِ اشارہ
99دلالتِ اشارہ کی تعریف
100مفہومِ موافقہ
100مفہومِ موافقہ کی تعریف
102مفہومِ مخالفہ
102مفہومِ مخالفہ کی تعریف
103غایت
105باب چہارم: اجتہاد
105اجتہاد کی تعریف
106اجتہاد کے دلائل
107اجتہاد کی شرائط
107مجتہد کی اقسام
109تقلید
109تقلید کی تعریف
110تقلید کے دلائل
111تقلید اصل نہیں
112ایک مسئلے میں ایک ہی مجتہد کی تقلید
112مسئلہ کی تعریف
112مقلد کی اقسام
114ما حصل
Flag Counter