Maktaba Wahhabi

اصول فقہ (محمد علی )

مؤلف: محمد علی

ناشر: آن لائن ایڈیشن

(قاضی غصہ کی حالت میں فیصلہ نہ دے) یہاں ’’ غصہ‘‘ وصفِ مفہم ہے اور حکمِ اصل فیصلہ دینے کی نہی ہے۔ اس نہی کی علتِ دلالتاً’’غضبان ‘‘(غصہ) ہے کیونکہ یہ فیصلے کو متاثر کرتا ہے، اس لئے غصے کے وصف اور حکم کے مابین مؤثرہ تعلق ’’فکر کی تشویش‘‘ ہے۔ اس مؤثرہ تعلق کی وجہ سے موجودہ وصف یعنی غصے اور نئے اوصاف میں قیاس کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ ان میں، مؤثرہ تعلق میں، اشتراک پایا جائے، تو اس صورت میں نئی علت نکالنا ممکن ہو گا۔ مثال کے طور پر ’’بھوک‘‘ کو ’’غصے ‘‘ پر قیاس کیا جائے گا کیونکہ ان دونوں میں مؤثرہ تعلق کا اشتراک واقع ہے جو ’’ فکر کی تشویش‘‘ ہے۔ لہذا قیاس کے ذریعے ’’ بھوک ‘‘(نئی وصفِ مفہم) کی نئی علت نکالی گئی ہے اور اس لئے بھوک کی حالت میں فیصلہ دینا بھی ناجائز ٹھہرا۔ انطباقِ حکم کے اعتبار سے علتِ دلالتاً اور علتِ قیاساً میں یہ فرق ہے : علتِ دلالتاً میں نئے مسئلے پر حکم کا انطباق اس صورت میں ہوتا ہے جب اس نئے مسئلے میں اصل وصفِ مفہم کا اشتراک واقع ہو یعنی نیا مسئلہ اسی وصف کے اندر آتا ہے اور نئے احکام اسی کی بنیاد پر اخذ کئے جاتے ہیں، جبکہ علتِ قیاساً میں نیا مسئلہ اصل وصفِ مفہم کے زیرِ سایہ نہیں آتا بلکہ حکم کا انطباق نئی علت کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں نئے احکام کو ایسے نئے اوصاف کی بنیاد پر اخذ کیا جاتا ہے جن میں مؤثرہ تعلق کا اشتراک ہو۔ مثلاً چرنے والے اونٹوں پر زکوٰۃ اس لئے ہے کیونکہ اس میں چرنے کا اصل وصف موجود ہے یعنی وصف کا اشتراک۔ اس کے برعکس’’ بھوک‘‘ کا وصف’’ غصے ‘‘ کے وصف سے مختلف ہے، البتہ یہاں پرانے وصف کے مؤثرہ تعلق میں اشتراک واقع ہوا ہے نہ بذاتِ خود وصف میں۔ علت اور حکمت میں فرق سابقہ ذکر سے یہ ظاہر ہے کہ علت حکم کی تشریع کے باعث کو کہتے ہیں یعنی حکم اس کی وجہ سے ہے، جبکہ حکمت حکم کی غایت و نتیجے کو کہا جاتا ہے۔ علت اپنے وجود اور عدم میں ہمیشہ معلول کے موافق ہوتی ہے کیونکہ یہ حکم کا باعث ہے، جبکہ حکمت کا حقیقت میں ظاہر ہونا لازمی نہیں ہے یعنی یہ بعض حالات میں ظاہر ہو سکتی ہے اور دوسرے حالات میں نہیں بھی۔ علت چونکہ حکم کا باعث ہے اس لئے یہ حکم سے قبل موجود ہوتی ہے جبکہ حکمت چونکہ حکم کا نتیجہ ہے اس لئے یہ حکم کے بعد وجود میں آتی ہے یعنی حکم کے نفاذ کے نتیجے میں۔ علت ہو یا حکمت، بہرحال لازمی ہے کہ یہ نصوص میں وارد ہوں ورنہ ہماری عقل ان کے ادراک سے قاصر ہے۔
x
صفحہعنوان
1دیباچہ
3مقدمہ
7اصولِ فقہ
7اصولِ فقہ کی تعریف
10باب اوّل: حاکم
11محکوم فیہ
14محکوم علیہ
17اشیاء کا اصل حکم
18افعال کا اصل حکم
20حکمِ شرعی
20حکمِ شرعی کی تعریف
21خطابِ تکلیف
21فرض
22مندوب
23حرام
23مکروہ
24مباح
27قرینہ
27طلبِ جازم کے قرائن
32طلبِ غیر جازم کے قرائن
33تخییر کے قرائن
35خطابِ وضع
35سبب
36شرط
39مانع
40صحت، بطلان اور فساد
42عزیمت اور رخصت
44قاعدہ کلیہ
47باب دوم: شرعی دلائل
47دلیل کی تعریف
48اصول میں قطعی دلائل کا وجوب
49قرآن
49قرآن کی تعریف
51سنت
51سنت کی تعریف
57حدیث متواتر کی تعریف
57حدیث مشہور کی تعریف
58حدیث احد کی تعریف
58حدیث صحیح کی تعریف
58حدیث حسن کی تعریف
59حدیث ضعیف کی تعریف
62اجماعِ صحابہ رضی اللہ عنہم
62اجماع کی تعریف
64اجماع صحابہ رضی اللہ عنہم کی تعریف
65اجماعِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی مثالیں
65قیاس
65قیاس کی تعریف
69علت کی شرائط
71علت کی اقسام
75علت اور حکمت میں فرق
78وہ جو دلیل نہیں ہے
79اجماعِ امت / اجماعِ علماء
81اجماع اہلِ بیت
84قولِ صحابی
85شرائع ما قبل
90استحسان
92مصلحہ مرسلہ
96باب سوم: فہمِ دلیل
96منطوق
96منطوق کی تعریف
97مفہوم
97مفہوم کی تعریف
97دلالتِ اقتضاء
97دلالتِ اقتضاء کی تعریف
98دلالتِ تنبیہ و ایماء
98دلالتِ تنبیہ و ایماء کی تعریف
99دلالتِ اشارہ
99دلالتِ اشارہ کی تعریف
100مفہومِ موافقہ
100مفہومِ موافقہ کی تعریف
102مفہومِ مخالفہ
102مفہومِ مخالفہ کی تعریف
103غایت
105باب چہارم: اجتہاد
105اجتہاد کی تعریف
106اجتہاد کے دلائل
107اجتہاد کی شرائط
107مجتہد کی اقسام
109تقلید
109تقلید کی تعریف
110تقلید کے دلائل
111تقلید اصل نہیں
112ایک مسئلے میں ایک ہی مجتہد کی تقلید
112مسئلہ کی تعریف
112مقلد کی اقسام
114ما حصل
Flag Counter