Maktaba Wahhabi

اصول فقہ (محمد علی )

مؤلف: محمد علی

ناشر: آن لائن ایڈیشن

نص، بغیر کسی وجہ کے، صرف مذکورہ تین اشیاء میں مسلمانوں کی شراکت بتا رہی ہے۔ البتہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا طائف اور مدینہ میں پانی کو انفرادی ملکیت بننے کی اجازت دینا بھی ثابت ہے۔ چنانچہ اس میں اس طرف اشارہ ہے کہ پانی میں کوئی ایسا وصف ہے جو اسے ایک حالت میں انفرادی ملکیت بننے کی اجازت دیتا ہے اور کسی دوسری حالت میں اس سے روکتا ہے۔ وہ پانی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض لوگوں کی ملکیت میں دیا، اس لئے تھا کہ یہ لوگ اپنے باغات کو پانی دے سکیں یعنی محدود مقدارجس پر معاشرہ منحصر نہیں تھا، جبکہ دوسری حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی کو انفرادی ملکیت بننے سے منع فرمایا اور سب کو اس کے استعمال میں شریک ٹھہرایا ہے۔ ان نصوص سے یہ سمجھا گیا ہے کہ جو بات پانی کو انفرادی ملکیت بننے سے روکتی ہے وہ معاشرے کو اس کی ضرورت ہے، چنانچہ ’’ معاشرے کی ضرورت ‘‘ کو علت کی حیثیت سے مستنبط کیا گیا ہے اور یہی علتِ استنباطاً ہے۔ یہ اس حدیث میں وارد تین اشیاء تک محدود نہیں بلکہ تمام اشیاء جن میں یہ علت پائی جائے، وہ ملکیت عامہ ٹھہریں گی اور اس کی انفرادی ملکیت ناجائز ہو گی۔ البتہ اگر علت نہ پائی جائے تو یہ جائز ہو گا۔ اس علت کی وجہ سے عام ملکیت میں تیل، گیس، بجلی وغیرہ بھی شامل ہیں اور ان کی عوام تک رسائی اسلامی ریاست یعنی خلافت کی ذمہ داری ہے۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ آج سرمایہ دارانہ نظام کی وجہ سے جو بڑی بڑی کمپنیاں عوام کے ذخائر پر قابو پا لیتی ہیں اور اس وجہ سے ان کی رسائی کی عوام سے منہ مانگی قیمت لیتی ہیں، جو مہنگائی کا باعث بنتا ہے، یہ سب اسلام میں ناجائز ہے کیونکہ یہ ملکیتِ عامہ ہے۔ قیاساً : جب نص میں علتِ دلالتاً ہو اور اس کے اور حکمِ اصل کے مابین کوئی مؤثرہ تعلق(وصفِ مفہم) موجود ہو، تب اس مؤثر تعلق کی وجہ سے، علتِ دلالتاً پر کسی نئی علت کا قیاس کیا جائے، جو ان دونوں میں مشترکہ ہے، تو اس نئی علت کو ’’قیاسی ‘‘ کہا جاتا ہے۔ مثلاً یہ حفاظتی ہدایت : ’’تھکاوٹ کی حالت میں گاڑی مت چلائیں ‘‘۔ یہاں تھکاوٹ اور حکم کے مابین مؤثر تعلق یہ ہے کہ تھکاوٹ میں گاڑی چلانا کسی سانحہ کا سبب بن سکتا ہے۔ چونکہ یہاں اصل وصف اور حکم کے مابین مؤثر تعلق پایا گیا ہے، اس لئے موجودہ وصف اور کسی ایسے نئے وصف کے مابین قیاس کرنا ممکن ہے جس میں یہ مشترکہ مؤثر تعلق پایا جائے۔ چنانچہ کھچاؤ(stress)کو تھکاوٹ پر قیاس کیا جائے گا کیونکہ ان دونوں میں مؤثرہ تعلق مشترکہ ہے یعنی کھچاؤ بھی کسی سانحہ کا سبب بن سکتا ہے، اس لئے یہ نئی علت جو قیاس سے ثابت کی گئی ہے، علتِ قیاساً کہلاتی ہے۔ مثال : ’’ لا یقضی القاضی و ھو غضبان ‘‘(متفق علیہ)
x
صفحہعنوان
1دیباچہ
3مقدمہ
7اصولِ فقہ
7اصولِ فقہ کی تعریف
10باب اوّل: حاکم
11محکوم فیہ
14محکوم علیہ
17اشیاء کا اصل حکم
18افعال کا اصل حکم
20حکمِ شرعی
20حکمِ شرعی کی تعریف
21خطابِ تکلیف
21فرض
22مندوب
23حرام
23مکروہ
24مباح
27قرینہ
27طلبِ جازم کے قرائن
32طلبِ غیر جازم کے قرائن
33تخییر کے قرائن
35خطابِ وضع
35سبب
36شرط
39مانع
40صحت، بطلان اور فساد
42عزیمت اور رخصت
44قاعدہ کلیہ
47باب دوم: شرعی دلائل
47دلیل کی تعریف
48اصول میں قطعی دلائل کا وجوب
49قرآن
49قرآن کی تعریف
51سنت
51سنت کی تعریف
57حدیث متواتر کی تعریف
57حدیث مشہور کی تعریف
58حدیث احد کی تعریف
58حدیث صحیح کی تعریف
58حدیث حسن کی تعریف
59حدیث ضعیف کی تعریف
62اجماعِ صحابہ رضی اللہ عنہم
62اجماع کی تعریف
64اجماع صحابہ رضی اللہ عنہم کی تعریف
65اجماعِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی مثالیں
65قیاس
65قیاس کی تعریف
69علت کی شرائط
71علت کی اقسام
75علت اور حکمت میں فرق
78وہ جو دلیل نہیں ہے
79اجماعِ امت / اجماعِ علماء
81اجماع اہلِ بیت
84قولِ صحابی
85شرائع ما قبل
90استحسان
92مصلحہ مرسلہ
96باب سوم: فہمِ دلیل
96منطوق
96منطوق کی تعریف
97مفہوم
97مفہوم کی تعریف
97دلالتِ اقتضاء
97دلالتِ اقتضاء کی تعریف
98دلالتِ تنبیہ و ایماء
98دلالتِ تنبیہ و ایماء کی تعریف
99دلالتِ اشارہ
99دلالتِ اشارہ کی تعریف
100مفہومِ موافقہ
100مفہومِ موافقہ کی تعریف
102مفہومِ مخالفہ
102مفہومِ مخالفہ کی تعریف
103غایت
105باب چہارم: اجتہاد
105اجتہاد کی تعریف
106اجتہاد کے دلائل
107اجتہاد کی شرائط
107مجتہد کی اقسام
109تقلید
109تقلید کی تعریف
110تقلید کے دلائل
111تقلید اصل نہیں
112ایک مسئلے میں ایک ہی مجتہد کی تقلید
112مسئلہ کی تعریف
112مقلد کی اقسام
114ما حصل
Flag Counter