Maktaba Wahhabi

اصول فقہ (محمد علی )

مؤلف: محمد علی

ناشر: آن لائن ایڈیشن

’’ اشتریھا فأعتقیھا ولیشترطوا ما شاء وا ‘‘(البخاری) (اسے خرید کر آزاد کر دو اور انھیں وہ شرائط عائد کرنے دوجو وہ چاہتے ہیں) یہاں ولیشرطوا ما شاء وا اس کی اباحت پر صریح نص ہے کہ انسان جو چاہے شرائط عائد کر سکتا ہے۔ ’’ المسلمون عند شروطھم ‘‘(الحاکم) (مسلمان اپنی( آپس کی) شرائط پر پورا اترتے ہیں ) یعنی اپنی عائد کردہ شرائط جو( اضافی طور پر) رکھی گئی ہیں۔ البتہ، جیسے پہلے بھی بتایا گیا ہے، ان شرائط کا شرع کے خلاف ہونا ناجائز ہے۔ مثال کے طور پر، ایک عقدِ بیع میں دو مختلف مدّات کی شرائط عائد کرنا۔ مثلاً اگر کوئی یہ کہے کہ’ ’میں اس شرط پر تمہیں یہ چیز بیچوں گا اگر تم اپنی بیٹی مجھ سے بیاہ دو‘‘تو یہ شرط باطل ہو گی اور اس لئے یہ عقد بھی باطل ٹھہرے گا۔ ’’ لا یحل سلف وبیع ولا شرطان فی بیع ‘‘(أبو داود) (ایک بیعانہ اور ایک بیع)ایک ہی وقت پر) جائز نہیں اور نہ ہی ایک بیع میں دو شرطیں ) اسی طرح اگر بائع اپنا سامان کسی خریدار کو فروخت کرتے ہوئے اس سے یہ مطالبہ کرے کہ وہ اس سامان کو آگے نہ بیچے، تو یہ شرط باطل ہو گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ شرط مقتضیِ عقد کے منافی ہے کیونکہ جب کوئی شخص کسی چیز کو خرید لیتا ہے تو وہ اس کی ملکیت بن جاتی ہے اور اس کے نتیجہ میں وہ اس کے تصرف کا پورا حقدار ہوتا ہے۔ اس لئے یہ شرط عائد کر دینا کہ تم اسے نقل کر کے آگے نہیں فروخت کرو گے، حکمِ شرعی کے خلاف ہے۔ آج کل سرمایہ دارانہ نظام کی بدولت، اسلامی ممالک میں یہ عمل عام ہو رہا ہے اور وہ intellectual property rights کے نام پر۔ استعماری قوتیں ایسے قوانین کے ذریعے دوسری قوموں کو ترقی سے روکتی ہیں اور ان کی محتاجی کو برقرار رکھنا چاہتی ہیں، خاص طور پر امتِ مسلمہ کو۔ اس کے باوجود مسلمانوں کی حکومتیں ایسے قوانین کو، خوبصورت بنا کر، امت کے سامنے پیش کر رہی ہیں حالانکہ یہ عمل حرام ہے۔ اسی طرح کوئی ایسی شرط لگانا جو حلال کو حرام بنائے یا حرام کو حلال، بھی ناجائز ہے۔ ’’ المسلمون علی شروطھم إلا شرطا حرم حلالا أو أحل حراما ‘‘(الترمذی) (مسلمان اپنی) آپس کی) شرائط پر پورا اترتے ہیں ماسوا کوئی
x
صفحہعنوان
1دیباچہ
3مقدمہ
7اصولِ فقہ
7اصولِ فقہ کی تعریف
10باب اوّل: حاکم
11محکوم فیہ
14محکوم علیہ
17اشیاء کا اصل حکم
18افعال کا اصل حکم
20حکمِ شرعی
20حکمِ شرعی کی تعریف
21خطابِ تکلیف
21فرض
22مندوب
23حرام
23مکروہ
24مباح
27قرینہ
27طلبِ جازم کے قرائن
32طلبِ غیر جازم کے قرائن
33تخییر کے قرائن
35خطابِ وضع
35سبب
36شرط
39مانع
40صحت، بطلان اور فساد
42عزیمت اور رخصت
44قاعدہ کلیہ
47باب دوم: شرعی دلائل
47دلیل کی تعریف
48اصول میں قطعی دلائل کا وجوب
49قرآن
49قرآن کی تعریف
51سنت
51سنت کی تعریف
57حدیث متواتر کی تعریف
57حدیث مشہور کی تعریف
58حدیث احد کی تعریف
58حدیث صحیح کی تعریف
58حدیث حسن کی تعریف
59حدیث ضعیف کی تعریف
62اجماعِ صحابہ رضی اللہ عنہم
62اجماع کی تعریف
64اجماع صحابہ رضی اللہ عنہم کی تعریف
65اجماعِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی مثالیں
65قیاس
65قیاس کی تعریف
69علت کی شرائط
71علت کی اقسام
75علت اور حکمت میں فرق
78وہ جو دلیل نہیں ہے
79اجماعِ امت / اجماعِ علماء
81اجماع اہلِ بیت
84قولِ صحابی
85شرائع ما قبل
90استحسان
92مصلحہ مرسلہ
96باب سوم: فہمِ دلیل
96منطوق
96منطوق کی تعریف
97مفہوم
97مفہوم کی تعریف
97دلالتِ اقتضاء
97دلالتِ اقتضاء کی تعریف
98دلالتِ تنبیہ و ایماء
98دلالتِ تنبیہ و ایماء کی تعریف
99دلالتِ اشارہ
99دلالتِ اشارہ کی تعریف
100مفہومِ موافقہ
100مفہومِ موافقہ کی تعریف
102مفہومِ مخالفہ
102مفہومِ مخالفہ کی تعریف
103غایت
105باب چہارم: اجتہاد
105اجتہاد کی تعریف
106اجتہاد کے دلائل
107اجتہاد کی شرائط
107مجتہد کی اقسام
109تقلید
109تقلید کی تعریف
110تقلید کے دلائل
111تقلید اصل نہیں
112ایک مسئلے میں ایک ہی مجتہد کی تقلید
112مسئلہ کی تعریف
112مقلد کی اقسام
114ما حصل
Flag Counter