Maktaba Wahhabi

اصول فقہ (محمد علی )

مؤلف: محمد علی

ناشر: آن لائن ایڈیشن

نہیں ہو سکتی۔ یہ اس لئے کیونکہ لفظ إنما اگرچہ حصر اور تاکید، دونوں کے لئے استعمال ہوتا ہے لیکن اس کا مفہومِ مخالفہ نہیں لیا جاتا۔ علاوہ ازیں یہ آیت ازواجِ مطہرات کے لئے نازل ہوئی تھی جو اس کے سیاق سے ظاہر ہے : ﴿ يَا نِسَاءَ النَّبِيِّ لَسْتُنَّ كَأَحَدٍ مِّنَ النِّسَاءِ ۚ إِنِ اتَّقَيْتُنَّ فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَيَطْمَعَ الَّذِي فِي قَلْبِهِ مَرَضٌ وَقُلْنَ قَوْلًا مَّعْرُوفًا ﴿٣٢﴾ وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَىٰ ۖ وَأَقِمْنَ الصَّلَاةَ وَآتِينَ الزَّكَاةَ وَأَطِعْنَ اللَّـهَ وَرَسُولَهُ ۚ إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّـهُ لِيُذْهِبَ عَنكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا ﴿٣٣﴾ وَاذْكُرْنَ مَا يُتْلَىٰ فِي بُيُوتِكُنَّ مِنْ آيَاتِ اللَّـهِ وَالْحِكْمَةِ ۚ إِنَّ اللَّـهَ كَانَ لَطِيفًا خَبِيرًا ﴾32:32-34 (اے نبی کی بیویو! تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہو، اگر تم پرہیز گاری اختیار کرو تو نرم لہجے سے بات نہ کرو کہ جس کے دل میں روگ ہو وہ کوئی برا خیال کرے اور ہاں قاعدے کے مطابق کلام کرو، اور اپنے گھروں میں قرار سے رہو اور قدیم جاہلیت کے زمانے کی طرح اپنے بناؤ کا اظہار نہ کرو اور نماز ادا کرتی رہو اور زکوٰۃ دیتی رہو اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت گزاری کرو، اللہ تعالیٰ یہی چاہتا ہے کہ اے نبی کی گھر والیو! تم سے وہ ہر قسم کی گندگی کو دور کر دے اور تمہیں خوب پاک کر دے،اور تمہارے گھروں میں جو اللہ کی آیتیں اور رسول کی جو احادیث پڑھی جاتی ہیں ان کا ذکر کرتی رہو، یقیناً اللہ تعالیٰ لطف کرنے والا خبردار ہے ) یہاں یٰنسآء النبی سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ یہاں ازواجِ مطہرات کو ’’ اہلِ بیت ‘‘سے موسوم کیا گیا ہے۔ جہاں تک پہلی حدیث کا تعلق ہے تو اس سے ازواجِ مطہرات کا اہلِ بیت ہونے کی نفی نہیں ثابت ہوتی کیونکہ آیت میں أھلکا کلمہ عام ہے، اسے حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا اور ان کی اولاد سے خاص نہیں کیا جا سکتا۔ نیز حدیث میں ہے : ’’ ومن أھل بیتہ یا زید؟ الیس نساؤہ من أھل بیتہ؟ قال نساؤہ من أھل بیتہ ولکن أھل بیتہ من حرم الصدقۃ بعدہ قال ومن ھم ؟ قال: ھم آل علی و آل عقیل و آل جعفر و آل عباس قال: کل ھؤلاء حرم الصدقۃ ؟ قال: نعم ‘‘(مسلم) (اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہلِ خانہ کون ہیں اے زید ؟ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عورتیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہلِ خانہ میں سے نہیں ؟ انھوں نے جواب دیا :آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عورتیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہلِ خانہ میں سے ہیں مگر یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ان کے لئے صدقہ حرام ہے، انھوں نے پوچھا : وہ کون ہیں ؟ انھوں نے جواب دیا : یہ آلِ علی رضی اللہ عنہ ہیں اور آلِ عقیل رضی اللہ عنہ ہیں اور آلِ جعفر رضی اللہ عنہ ہیں اور آلِ عباس رضی اللہ عنہ ہیں، انھوں نے پوچھا : کیا ان سب کے لئے صدقہ حرام ہے ؟ انھوں نے جواب دیا : ہاں)
x
صفحہعنوان
1دیباچہ
3مقدمہ
7اصولِ فقہ
7اصولِ فقہ کی تعریف
10باب اوّل: حاکم
11محکوم فیہ
14محکوم علیہ
17اشیاء کا اصل حکم
18افعال کا اصل حکم
20حکمِ شرعی
20حکمِ شرعی کی تعریف
21خطابِ تکلیف
21فرض
22مندوب
23حرام
23مکروہ
24مباح
27قرینہ
27طلبِ جازم کے قرائن
32طلبِ غیر جازم کے قرائن
33تخییر کے قرائن
35خطابِ وضع
35سبب
36شرط
39مانع
40صحت، بطلان اور فساد
42عزیمت اور رخصت
44قاعدہ کلیہ
47باب دوم: شرعی دلائل
47دلیل کی تعریف
48اصول میں قطعی دلائل کا وجوب
49قرآن
49قرآن کی تعریف
51سنت
51سنت کی تعریف
57حدیث متواتر کی تعریف
57حدیث مشہور کی تعریف
58حدیث احد کی تعریف
58حدیث صحیح کی تعریف
58حدیث حسن کی تعریف
59حدیث ضعیف کی تعریف
62اجماعِ صحابہ رضی اللہ عنہم
62اجماع کی تعریف
64اجماع صحابہ رضی اللہ عنہم کی تعریف
65اجماعِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی مثالیں
65قیاس
65قیاس کی تعریف
69علت کی شرائط
71علت کی اقسام
75علت اور حکمت میں فرق
78وہ جو دلیل نہیں ہے
79اجماعِ امت / اجماعِ علماء
81اجماع اہلِ بیت
84قولِ صحابی
85شرائع ما قبل
90استحسان
92مصلحہ مرسلہ
96باب سوم: فہمِ دلیل
96منطوق
96منطوق کی تعریف
97مفہوم
97مفہوم کی تعریف
97دلالتِ اقتضاء
97دلالتِ اقتضاء کی تعریف
98دلالتِ تنبیہ و ایماء
98دلالتِ تنبیہ و ایماء کی تعریف
99دلالتِ اشارہ
99دلالتِ اشارہ کی تعریف
100مفہومِ موافقہ
100مفہومِ موافقہ کی تعریف
102مفہومِ مخالفہ
102مفہومِ مخالفہ کی تعریف
103غایت
105باب چہارم: اجتہاد
105اجتہاد کی تعریف
106اجتہاد کے دلائل
107اجتہاد کی شرائط
107مجتہد کی اقسام
109تقلید
109تقلید کی تعریف
110تقلید کے دلائل
111تقلید اصل نہیں
112ایک مسئلے میں ایک ہی مجتہد کی تقلید
112مسئلہ کی تعریف
112مقلد کی اقسام
114ما حصل
Flag Counter