Maktaba Wahhabi

اصول فقہ (محمد علی )

مؤلف: محمد علی

ناشر: آن لائن ایڈیشن

یہ آیات اس بات کو ثابت کرنے کے لئے کافی ہیں کہ شرائع ما قبل ہمارے لئے شرعی ماخذ نہیں ہے۔ جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے سابقہ قوموں اور انبیاء کے قصے امت کو بتائے، تو یہ فقط ان سے اخلاقی سبق حاصل کرنے کے لئے ہے، نہ ان کے احکام کی پیروی کے لئے۔ اس کے علاوہ سابقہ شرائع کے کئی احکام ہماری شریعت سے تضاد رکھتے ہیں، اگر یہ خطاب مسلمانوں کے لئے تصور کیا جائے، تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ وہ دو مختلف شرائع سے مخاطب کیے گئے ہیں اور یہ امر محال ہے۔ مثلاً: ﴿وَكَتَبْنَا عَلَيْهِمْ فِيهَا أَنَّ النَّفْسَ بِالنَّفْسِ وَالْعَيْنَ بِالْعَيْنِ وَالْأَنفَ بِالْأَنفِ وَالْأُذُنَ بِالْأُذُنِ وَالسِّنَّ بِالسِّنِّ ﴾5:45 ( اور ہم نے یہودیوں کے ذمہ تورات میں یہ بات مقرر کر دی تھی کہ جان کے بدلے جان اور آنکھ کے بدلے آنکھ اور ناک کے بدلے ناک اور کان کے بدلے کان اور دانت کے بدلے دانت) اسلام میں ایسا نہیں ہے بلکہ قساس و دیت کے مخصوص احکام ہیں۔ چونکہ سابقہ احکام اسلامی احکام سے متضاد ہیں، اس لئے ان کا مسلمانوں سے مخاطب ہونا محال ہے۔ یہ نہ کہا جائے کہ وہ احکام جو اسلامی احکام کے متضاد ہیں، ان کو اسلامی احکام نے منسوخ کر دیا ہے جبکہ باقی سابقہ احکام کی پیروی ہم پر لازم ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اسلامی احکام، سابقہ احکام کے ایک ایک کی منسوخی کے لئے نہیں آئے بلکہ یہ پوری انسانیت کے لئے ایک مکمل شریعت کی حیثیت سے آئے ہیں، یہ شریعت تمام سابقہ شرائع کو مجموعی طور پر منسوخ کرتی ہے۔ اس کا سابقہ شرائع سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ علاوہ ازیں نسخ کا معنی ایک موجودہ منصوص حکم کو ایک نئے نص سے زائل کرنا ہے کیونکہ نسخ کی تعریف یہ کی گئی ہے : خطاب الشارع المانع من استمرار ما ثبت من حکم خطاب شرعی سابق ( شارع کا وہ خطاب جو سابقہ خطاب سے ثابت شدہ حکم کے استمرار کے لئے مانع ہو)۔ چنانچہ نسخ میں یہ ضروری ہے کہ منسوخ حکم نئے حکم سے پہلے نازل ہوا ہو اور نئی نص میں اس بات کی کوئی دلیل موجود ہو، جو یہ بتائے کہ اس حکم نے پرانے حکم کو زائل کر دیا ہے۔ یہ دلیل لفظِ نسخ، ناسخ یا منسوخ کا استعمال ہو سکتا ہے، یا تاریخ ہو سکتی ہے یا پھر بذاتِ خود نص میں کوئی دلیل۔ اگر یہ دونوں شرائط پوری نہیں ہوتیں تو نسخ کا کوئی وجود نہیں ہے۔ نصوص میں فقط اختلاف و تضاد سے نسخ
x
صفحہعنوان
1دیباچہ
3مقدمہ
7اصولِ فقہ
7اصولِ فقہ کی تعریف
10باب اوّل: حاکم
11محکوم فیہ
14محکوم علیہ
17اشیاء کا اصل حکم
18افعال کا اصل حکم
20حکمِ شرعی
20حکمِ شرعی کی تعریف
21خطابِ تکلیف
21فرض
22مندوب
23حرام
23مکروہ
24مباح
27قرینہ
27طلبِ جازم کے قرائن
32طلبِ غیر جازم کے قرائن
33تخییر کے قرائن
35خطابِ وضع
35سبب
36شرط
39مانع
40صحت، بطلان اور فساد
42عزیمت اور رخصت
44قاعدہ کلیہ
47باب دوم: شرعی دلائل
47دلیل کی تعریف
48اصول میں قطعی دلائل کا وجوب
49قرآن
49قرآن کی تعریف
51سنت
51سنت کی تعریف
57حدیث متواتر کی تعریف
57حدیث مشہور کی تعریف
58حدیث احد کی تعریف
58حدیث صحیح کی تعریف
58حدیث حسن کی تعریف
59حدیث ضعیف کی تعریف
62اجماعِ صحابہ رضی اللہ عنہم
62اجماع کی تعریف
64اجماع صحابہ رضی اللہ عنہم کی تعریف
65اجماعِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی مثالیں
65قیاس
65قیاس کی تعریف
69علت کی شرائط
71علت کی اقسام
75علت اور حکمت میں فرق
78وہ جو دلیل نہیں ہے
79اجماعِ امت / اجماعِ علماء
81اجماع اہلِ بیت
84قولِ صحابی
85شرائع ما قبل
90استحسان
92مصلحہ مرسلہ
96باب سوم: فہمِ دلیل
96منطوق
96منطوق کی تعریف
97مفہوم
97مفہوم کی تعریف
97دلالتِ اقتضاء
97دلالتِ اقتضاء کی تعریف
98دلالتِ تنبیہ و ایماء
98دلالتِ تنبیہ و ایماء کی تعریف
99دلالتِ اشارہ
99دلالتِ اشارہ کی تعریف
100مفہومِ موافقہ
100مفہومِ موافقہ کی تعریف
102مفہومِ مخالفہ
102مفہومِ مخالفہ کی تعریف
103غایت
105باب چہارم: اجتہاد
105اجتہاد کی تعریف
106اجتہاد کے دلائل
107اجتہاد کی شرائط
107مجتہد کی اقسام
109تقلید
109تقلید کی تعریف
110تقلید کے دلائل
111تقلید اصل نہیں
112ایک مسئلے میں ایک ہی مجتہد کی تقلید
112مسئلہ کی تعریف
112مقلد کی اقسام
114ما حصل
Flag Counter