Maktaba Wahhabi

18 - 49
ترجمہ:جو لوگ اللہ تعالیٰ اور روز ِآخرت پر یقین رکھتے ہیں،انہیں تم ایسے لوگوں سے دوستی رکھنے والا نہیں پاؤ گے جو اللہ تعالیٰ اور اسکے رسول سے دشمنی رکھتے ہوں،خواہ وہ ان کے( ماں) باپ، اولاد،(بہن )بھائی یا خاندان کے لوگ ہی کیوں نہ ہوں ۔ آج اس عظیم شرعی قاعدے سے بہت سے لوگ غافل اور ناآشناہیں ۔حتی کہ میں نے تو ایک عرب ریڈیو سے ایک ایسے شخص کو جو اپنے آپ کو عالم اور داعی سمجھتا ہے ،یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ نصاریٰ ہمارے بھائی ہیں ۔ہائے افسوس ! یہ بات کتنی خطرناک ہے ۔ برادرانِ اسلام ! جس طرح اللہ تعالیٰ نے کفار اور عقیدئہ اسلامیہ کے دشمنوں کی دوستی کو حرام قرار دیا ہے، اسی طرح ان کے مقابل مسلمانوں (مومنوں) سے دوستی قائم کرنے اور محبت رکھنے کو واجب قرار دیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : [اِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللّٰهُ وَرَسُوْلُهٗ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوا الَّذِيْنَ يُقِيْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَيُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَهُمْ رٰكِعُوْنَ 55؀ وَمَنْ يَّتَوَلَّ اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا فَاِنَّ حِزْبَ اللّٰهِ هُمُ الْغٰلِبُوْنَ 56؀ۧ [[1] ترجمہ:تمہارے دوست توصرف اللہ تعالیٰ ،اسکا رسول اور مؤمن لوگ ہی ہیں ،جو نماز
Flag Counter