Maktaba Wahhabi

25 - 49
اُولَاۗءِ تُحِبُّوْنَھُمْ وَلَا يُحِبُّوْنَكُمْ وَتُؤْمِنُوْنَ بِالْكِتٰبِ كُلِّھٖ ۚوَاِذَا لَقُوْكُمْ قَالُوْٓا اٰمَنَّا ۑ وَاِذَا خَلَوْا عَضُّوْا عَلَيْكُمُ الْاَنَامِلَ مِنَ الْغَيْظِ ۭ قُلْ مُوْتُوْا بِغَيْظِكُمْ ۭ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ ١١٩؁اِنْ تَمْسَسْكُمْ حَسَنَةٌ تَـسُؤْھُمْ ۡ وَاِنْ تُصِبْكُمْ سَيِّئَةٌ يَّفْرَحُوْا بِھَا ۭ][1] ترجمہ:مومنو! کسی غیر مذہب کے آدمی کو اپنا راز داں نہ بناؤ ،یہ لوگ تمہاری خرابی (اور فتنہ انگیزی کرنے ) میں کسی طرح کوتاہی نہیںکرتے اور چاہتے ہیں کہ (جس طرح ہو) تمہیں تکلیف پہنچے۔ ان کی زبانوں سے تودشمنی ظاہر ہوچکی ہے اور جو (کینے) ان کے سینوں میں مخفی ہیں وہ کہیں زیادہ ہیں ۔اگر تم عقل رکھتے ہوتو ہم نے تم کو اپنی آیتیں کھول کھول کر سنادی ہیں۔دیکھوتم ایسے( صاف دل )لوگ ہو کہ ان لوگوںسے دوستی رکھتے ہو ، حالانکہ وہ تم سے دوستی نہیں رکھتے ،اورتم سب کتابوں پر ایمان رکھتے ہو(اور وہ تمہاری کتاب کو نہیں مانتے ) اور جب تم سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے اورپھر جب الگ ہوتے ہیں تو تم پر غصہ کے سبب انگلیاں کاٹ کاٹ کھاتے ہیں ۔ان سے کہہ دو کہ (بدبختو!) اپنے غصہ ہی میں مرجاؤ۔اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں کی باتوں سے خوب واقف ہے ۔اگر تمہیں آسودگی حاصل ہوتو ان کو بری لگتی ہے اور اگررنج پہنچے تو وہ خوش ہوتے ہیں۔
Flag Counter