Maktaba Wahhabi

5 - 114
پیش لفظ الحمد للّٰه والصلوۃ والسلام علی رسول اللّٰه وعلی آلہ وصحبہ ومن والاہ ۔ أما بعد! حدیث نبوی شریعت اسلامی میں قرآن مجید کے بعد وہ دوسرا مصدر ہے جس سے احکام شرعیہ مستنبط ہوتے ہیں، قرآن مجید کے اجمال کی تفصیل ، مطلق کی تقیید ، عام کی تخصیص حدیث ہی کے ذریعہ ممکن ہے ،غرض قرآن کریم کی الہی تفسیر کا یہ واحد منبع ہے۔یہی وجہ ہے کہ ’’ذکر‘‘کی حفاظت کا وعدہ قرآن کے ساتھ ساتھ حدیث کو بھی شامل ہے۔ اپنے وعدہ کی تکمیل کے لئے اللہ تعالی نے اپنے خاص فضل و کرم سے امت مسلمہ کو ایسا لشکر مہیا کیا جس نے حفاظت حدیث کے لئے اپنا تن من دھن قربان کر دیا اور حفاظت کی اس ذمہ داری کو نبھا کر سرخرو ہوگئے۔ ہر دور میں ایسے جہابذہ علماء آتے رہے جنہوں نے اپنے اسلاف سے اس مشن کو لیا اور آئندہ نسل تک اس کو منتقل کرتے رہےیہاں تک کہ یہ سلسلہ آج ہمارے دور تک آپہنچا ہے اور ہماری پست ہمتوں کے باوجود اللہ تعالی کے خصوصی فضل وکرم سے ایسے علماء ہمارے درمیان موجود ہیں جنہوں نے اس عظیم مشن کے لئے خود کو وقف کررکھا ہے اور بحسن خوبی اسے انجام دے رہے ہیں، انہی میں سے ایک نام استاذ الاساتذہ محدث العصر فضیلۃ الشیخ ارشاد الحق اثری صاحب حفظہ اللہ کا بھی ہے ،جن کی دفاع و شرح حدیث کے حوالہ سے خدمات معروف ومشہور
Flag Counter