Maktaba Wahhabi

26 - 114
ثبوت عدالت معروف العدالۃ شخص کے بارے میں منفرد جرح کا حکم : کچھ ایسے نفوس قدسیہ موجود ہیں جن کی تحسین و توثیق بالکل مبرہن ہے سورج اور چاند کی طرح روشن ہے اب ان کے اوپر جو حرف گیری کرتا ہے اس کی حرف گیری کا کوئی اعتبار نہیں ہوگا۔جس کی عدالت ثابت ہے اور اس کی عدالت کے بارے میں اقوال معروف ہیں، اب کوئی گھسا پٹا یا کوئی منفرد قول اس کی تجریح کے بارے میں ہے تو وہ قابل قبول نہیں ہوگا۔ مثال کے طور پر ابن ابی ذئب ہیں اور ان کے مقابلے میں امام مالک رحمہ اللہ ہیں ۔اب ابن ابی ذئب کا تبصرہ امام مالک رحمہ اللہ کے بارے میں موجود ہے۔[1]حالانکہ امام مالک کا مقام کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ اب ابن ابی ذئب اگر کچھ باتیں کہتے ہیں، اس سے امام مالک رحمہ اللہ کا کچھ نہیں بگڑے گا ۔
Flag Counter