Maktaba Wahhabi

25 - 114
یہی وجہ ہے کہ بہت سے راوی مرجی ہیں ،خارجی ہیں ، رافضی ہیں ،معتزلی ہیں، قدری ہیں۔لیکن ان کی روایات صحاح ستہ میں، کتب احادیث میں موجود ہیں ۔ جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اسلاف نے ان کی اس چیز کو حد ِکفر تک نہیں سمجھا۔لیکن وہ لوگ جو مثلاً قرآن مجید کی تحریف کے قائل ہیں ،اب جب ان کے عقیدے کے مطابق قرآن ہی محفوظ نہیں ،ان کا اسلام اور ایمان بھی مشکوک ہوکر رہ جاتا ہے۔گویا کہ اسلام کے لئے ضروری ہے کہ کلمہ لا الہ الا اللّٰه محمد رسول اللّٰه کا اقرار کیا جائے ، نبی نے یہی کلمہ بتادیا تھا اب کوئی کہے اس میں تیسری شہادت کا مزید اضافہ ہے۔ اب ساری امت درست ہے یا وہ جو یہ کہہ رہا ہے کہ تیسری شہادت بھی کلمہ کا حصہ ہے اور ایمان کے لئے ضروری ہے، دونوں درست تو نہیں ہوسکتے ،تو یہ لوازماتِ دین کا لحاظ رکھنا ضروری ہے۔
Flag Counter