Maktaba Wahhabi

68 - 114
ضبط کل کی مجلس میں جو کچھ عرض کیا تھا ، اس میں عدالت سے متعلقہ جو ضروری مباحث ہیں ان کو سامنے رکھا گیاتھا، عدالت کے بعد معاملہ ضبط کا ہے۔ یعنی صحیح حدیث کے لئے عدالت کے بعد معاملہ ضبط کا ہے۔ اسی صحیح حدیث کی تعریف کے تناظر میں عدالت کے بعد ضبط کی بات ہوگی۔ ضبط کی اقسام : ضبط کی دو نوعیتیں ہیں ۔ ا۔ ضبط الکتاب۲ ۔ضبط الصدر ۱۔ضبط الکتاب : جب سے وہ روایت راوی نے اپنی کتاب میں لکھی ہے اور اس کتاب سے اپنے شیخ کا سماع کیا ہے اس وقت سے لے کر روایت کے بیان کرنے تک وہ کتاب ان کے پاس محفوظ ہو کیونکہ ایسا بھی ہوا ہے کہ بعض لوگ ، مشائخ کی کتاب لے کر اپنی طرف سے بھی کچھ اس میں شامل کردیتے ہیں اور مغفل شخص یہ سمجھ نہیں پاتا کہ یہ میری ہی روایت ہے یا اس میں کوئی گڑ بڑ کی گئی ہے، اس لئے یہ ضروری ہے کہ جو کتاب سے روایت کرے وہ اس کا صحیح طریقے سے محافظ بھی ہو۔ اس لئے کہ چور ہر قسم کے ہوتے ہیں اور جعلسازی روایت کے بارے میں بھی ہوتی ہے۔ جعلسازی کرنے والے روایت کے کچھ اوراق یا اس سے ملتا جلتا خط اس روایت کے اوپر نیچے شامل کردیتے ہیں یا روایت کی درستگی میں اس سے متعلق الفاظ کا اضافہ کردیتے ہیں جو راوی حافظ
Flag Counter